Welcome to Karachi Development Authority
Mon to Fri - 9am to 5pm
Civic Center, Karachi
info@kda.gos.pk
Click Here
وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کریم آباد انڈر پاس کے جاری تعمیراتی کام کا دورہ کیا اور منصوبے کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف جان صدیقی، چیف انجینئر کے ڈی اے عبد الصمد جملانی، پراجیکٹ ڈائریکٹر جنید احمد اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔دورے کے دوران وزیر بلدیات سندھ نے منصوبے پر جاری کام کی رفتار اور معیار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کیا جائے تاکہ منصوبے کی تکمیل میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو، انہوں نے کہا کہ منصوبے کے دوران گیس بجلی سیوریج کی لائنوں کو متبادل جگہ پر فوری طور پر منتقل کیا جائے تاکہ تعمیراتی عمل بلا تعطل جاری رہ سکے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ کام کے دوران عوام کی سہولت اور ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھنے کے لیے مؤثر انتظامات یقینی بنائے جائیں۔وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے اس موقع پر کہا کہ کریم آباد انڈر پاس کی تکمیل سے نارتھ ناظم آباد، گلبرگ، لیاقت آباد اور دیگر علاقوں کے عوام کو آمدورفت میں نمایاں سہولت حاصل ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ شہری سہولیات میں بہتری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے تاکہ کراچی کے شہریوں کو بہتر انفرااسٹرکچر فراہم کیا جاسکے۔وزیر بلدیات سندھ نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت کی کہ انڈر پاس کے کام کو تیزی سے مکمل کیا جائے اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جلد از جلد منصوبہ مکمل کرکے شہریوں کے لیے کھولا جائے گا۔