Welcome to Karachi Development Authority
Mon to Fri - 9am to 5pm
Civic Center, Karachi
info@kda.gos.pk
Click Here
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیا ت کراچی آصف جان صدیقی سے کے ڈی اے سی بی اے کے نمائندہ وفد نے سوک سینٹر میں ملاقات کی۔وفد نے ادارے کے ملازمین کے مسائل، تنخواہوں، پنشن، اسٹاف کی کمی، اور ادارے کی مالی امور پر تفصیلی گفتگو کی۔سی بی اے وفد نے ڈی جی کے ڈی اے سے درخواست کی کہ گریڈ ایک تا پندرہ کے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کو اولین ترجیح دی جائے۔وفد نے کہا کہ ادارے کے اندر ملازمین کے ٹرانسفر اور پوسٹنگ کے احکامات کی نقول سی بی اے کو بھی ارسال کی جائیں تاکہ شفافیت اور معلومات کا بہتر نظام قائم کیا جا سکے۔عہدیداران نے پائپ فیکٹری کی بحالی کے حوالے سے بھی تفصیلی بات چیت کی۔ ڈی جی کے ڈی اے آصف جان صدیقی نے کہا کہ پائپ فیکٹری کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے بزنس پلان تیار کر رہے ہیں تاکہ یہ فیکٹری ادارے کے لیے آمدن کا مستقل ذریعہ بن سکے۔ڈی جی کے ڈی اے نے کہا کہ ادارے کا سب سے بڑا چیلنج کم آمدن ہے، اس کے حل کے لیے مختلف منصوبہ جات زیر غور ہیں، جن میں پلاٹس کی شفاف نیلامی بھی شامل ہے۔ملاقات کے دوران سی بی اے وفد نے ریٹائرڈ ملازمین کی واجبات کی ادائیگی کے لیے منظور شدہ تین ارب روپے کی گرانٹ کو دوبارہ متعلقہ محکمے کے پاس بھیجنے کی درخواست کی۔ڈی جی کے ڈی اے نے وفد کو آگاہ کیا کہ اس گرانٹ کی منظوری کے لیے سمری وزیر بلدیات سندھ کو ارسال کر دی گئی ہے اور ہم اس ضمن میں بھرپور کوشش کر رہے ہیں کہ ادائیگیاں جلد ممکن بن سکیں۔آخر میں سی بی اے کے نمائندوں نے چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کے لیے گورننگ باڈی کا اجلاس بلانے کی درخواست کی۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ طویل عرصے سے زیر التواء چارٹر کو منظور کر کے ملازمین کے جائز مطالبات پورے کیے جائیں۔ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف جان صدیقی نے وفد کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ادارے کے ملازمین کے مسائل کے حل اور کے ڈی اے کی عملی بحالی ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہم سب کو مل کر ادارے کو دوبارہ اپنے ماضی کے وقار پر لانا ہوگا۔ملاقات کے دوران ممبر ایڈمنسٹریشن شکیل صدیقی، سیکرٹری کے ڈی اے ارشد خان، سینئر ڈائریکٹر لینڈ جمیل احمد، ڈائریکٹر لینڈ مراد عباسی، ڈائریکٹر آئی ٹی ناصر خان، ڈائریکٹر پارکس حاجی شکیل احمد خان، ڈائریکٹر فنانس سہیل باسط، ڈائریکٹر ایڈمن انجینئرنگ سلمان اللہ شرافت، ڈائریکٹر ٹی ای بی کاشف صدیقی،ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن آصف نعیم، ڈپٹی سیکرٹری جنرل عمر فاروق موجود تھے۔