Welcome to Karachi Development Authority

Mon to Fri - 9am to 5pm

Address

Civic Center, Karachi

Send Us Mail

info@kda.gos.pk

News Details

30-Oct-2025

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی سے آباد ایسوسی ایشن بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے وفد نے کے ڈی اے کے مرکزی دفتر سوک سینٹر میں ملاقات کی۔

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی سے آباد ایسوسی ایشن بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے وفد نے کے ڈی اے کے مرکزی دفتر سوک سینٹر میں ملاقات کی۔ ایسوسی ایشن بلڈرز اینڈ ڈیولپرز وفد کی سربراہی سینئر وائس چیئرمین آبادسید افضل حمید نے کی۔ ملاقات کے دوران باہمی امور اور مشترکہ معاملات کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے نے کہا کہ ادارہ ترقیات کراچی میں archive کے نظام کے ساتھ ریکارڈ کو مکمل طور پر محفوظ بنانے کے لئے کمپیوٹرائزڈ کا عمل جاری ہے جبکہ کے ڈی اے اراضیوں پر قائم تجاوزات کے خاتمہ کے لئے بلاتفریق کارروائیاں جاری ہیں اور واگزار اراضیوں کو مستقل بنیادوں پر محفوظ بنانے کا عمل بھی جاری ہے۔سینئر وائس چیئرمین آباد سید افضل حمیدنے سرجانی ٹاؤن سیکٹر 10اور 13، گلستان جوہر بلاکس 6، 10 اور11جبکہ کورنگی کے مختلف سیکٹرز میں غیر قانونی تجاوازات کی نشاندہی کی۔ مذکورہ تجاوازات کے خاتمہ کے لئے ڈی جی کے ڈی اے نے موقع پر ہی ادارہ ترقیات کراچی کے افسران کو سروے کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کی۔ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ قابضین کے خلاف بھرپور طاقت سے نمٹا جائے گا، کسی صورت کے ڈی اے اراضیوں پر قبضہ مافیا کو تجاوزات قائم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، سرکاری اراضیوں کوتجاوزات سے پاک کرنے کے لئے انہدامی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ جامع منصوبہ بندی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بھرپور تعاون سے آپریشنز پر غور کیا جائے گا، ملاقات کے دوران آباد کے وائس چیئرمین محمد طارق عزیز، ممبران سمیت ممبر ایڈمنسٹریشن کے ڈی اے شکیل صدیقی و دیگرموجود تھے۔ ‎