Welcome to Karachi Development Authority

Mon to Fri - 9am to 5pm

Address

Civic Center, Karachi

Send Us Mail

info@kda.gos.pk

News Details

25-Nov-2025

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی نے سوک سینٹر میں کے ڈی اے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام انٹرن شپ پروگرام مکمل کرنے والے طالبات و طلبہ میں اعزازی اسناد تقسیم کیں۔

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی نے سوک سینٹر میں کے ڈی اے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے زیرِ اہتمام انٹرن شپ پروگرام مکمل کرنے والے طالبات و طلبہ میں اعزازی اسناد تقسیم کیں۔ اس موقع پر کے ڈی اے ممبر فنانس / سینئر ڈائریکٹر آئی ٹی محمد کاشف خان، ممبر ایڈمنسٹریشن شکیل صدیقی، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ ٹریننگ عزیز عباسی بھی موجود تھے۔ ‎ ‎انٹرن شپ پروگرام میں شرکت کرنے والے طلبہ و طالبات کا تعلق ملک کی معروف جامعات بشمول این ای ڈی یونیورسٹی، سرسید یونیورسٹی، اقراء یونیورسٹی، بحریہ یونیورسٹی، کراچی یونیورسٹی، عثمان انسٹیٹیوٹ، سندھ مدرسۃ السلام یونیورسٹی، فاسٹ یونیورسٹی اور این ای ڈی تھر کیمپس کراچی سے تھا۔ ‎ ‎تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف جان صدیقی نے طلبہ و طالبات کو انٹرن شپ کی تکمیل پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ کے ڈی اے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ میں عملی تجربہ حاصل کرنے والے نوجوان مستقبل میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کو بہترین انداز میں استعمال کرتے ہوئے پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کریں گے۔ ‎ ‎ڈی جی کے ڈی اے نے اس امید کا اظہار کیا کہ نوجوان نسل ٹیکنالوجی کے جدید دور میں اپنی مہارتوں کو مزید نکھار کر ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی. ‎


News Photo Gallery