Welcome to Karachi Development Authority
Mon to Fri - 9am to 5pm
Civic Center, Karachi
info@kda.gos.pk
Click Here
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیاتِ کراچی محمد کاشف خان نے شجرکاری مہم کے سلسلے میں کے ڈی اے سوک سینٹر کے سبزہ زار میں پودا لگا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔ اس موقع پر کے ڈی اے کے افسران و ملازمین بڑی تعداد میں موجود تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے محمد کاشف خان نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ایک سنگین مسئلہ بنتا جا رہا ہے، جس سے نمٹنے کے لیے شجرکاری وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ درخت نہ صرف فضا کو صاف رکھنے میں مدد دیتے ہیں بلکہ شہریوں کو صحت مند اور خوشگوار ماحول فراہم کرنے کا ذریعہ بھی ہیں۔ڈی جی کے ڈی اے محمد کاشف خان نے افسران و ملازمین پر زور دیا کہ وہ زیادہ سے زیادہ پودے لگائیں اور ان کی نگہداشت کو بھی اپنی اجتماعی ذمہ داری سمجھیں۔تقریب کے موقع پر شرکاء نے شجرکاری مہم کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ ماحول کے تحفظ اور آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کے لیے اس طرح کی سرگرمیوں کو فروغ دیا جانا چاہیے۔اس موقع پر ممبر ایڈمنسٹریشن شکیل صدیقی، سیکریٹری کے ڈی اے محمد ارشد خان، ڈائریکٹر پارکس حاجی شکیل احمد، ڈائریکٹر فنانس اینڈ اکاؤنٹس ناصر خان، ایڈیشنل ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ محمد عارف و دیگر افسران موجود تھے۔