Welcome to Karachi Development Authority

Mon to Fri - 9am to 5pm

Address

Civic Center, Karachi

Send Us Mail

info@kda.gos.pk

News Details

26-Jan-2026

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی سے ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کوئٹہ اورنگزیب کاسی نے کے ڈی اے سوک سینٹر میں ملاقات کی۔

‎ ‎ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی سے ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کوئٹہ اورنگزیب کاسی نے کے ڈی اے سوک سینٹر میں ملاقات کی۔ ملاقات خوشگوار اور تعمیری ماحول میں ہوئی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور کراچی و کوئٹہ کے ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران دونوں شہروں میں جاری اور آئندہ مجوزہ ترقیاتی منصوبوں، شہری منصوبہ بندی، جدید انفراسٹرکچر کی فراہمی اور عوامی سہولیات کو مزید بہتر بنانے سے متعلق امور زیرِ غور آئے۔ اس موقع پر کراچی اور کوئٹہ کے درمیان تکنیکی تعاون، تجربات کے تبادلے اور ادارہ جاتی روابط کو مضبوط بنانے پر بھی اتفاقِ رائے کیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف جان صدیقی نے کہا کہ بڑے شہروں کی ترقی میں باہمی تعاون اور تجربات کا اشتراک نہایت اہم ہے، جس سے نہ صرف شہری سہولیات میں بہتری آتی ہے بلکہ ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر تکمیل بھی ممکن ہوتی ہے۔ ملاقات میں دونوں شہروں کی اسکیموں اور انفراسٹرکچر پر تفصیلی گفتگو کے دوران ڈی جی کے ڈی اے آصف جان صدیقی نے ڈی جی ادارہ ترقیات کوئٹہ اورنگزیب کاسی کو بتایا کہ ادارہ ترقیات کراچی شہریوں کے املاک کی دستاویزات اور ریکارڈ کو ڈیجیٹل اور کمپیوٹرائز کرنے کا عمل جارہی ہے اور جدید آرکائیو سسٹم کو ریکارڈ سے منسلک کرنے کا عمل تکمیل کے مراحل میں ہے۔انہوں نے کراچی اور کوئٹہ کے انفراسٹرکچر کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو خوش آئند قرار دیا۔ملاقات میں ممبر فنانس کے ڈی اے نثار احمد میمن، سیکرٹری کے ڈی اے ارشد خان، سینئر ڈائریکٹر ٹریفک انجینئر بیورو محمد کاشف صدیقی، ڈائریکٹر ریکوری رفیق احمد کھوڑو،نوید انور صدیقی، چیف سیکیورٹی آفیسر (ر) عمران محمد خان و دیگر سینئر افسران بھی موجود ‎تھے۔


News Photo Gallery