Welcome to Karachi Development Authority
Mon to Fri - 9am to 5pm
Civic Center, Karachi
info@kda.gos.pk
Click Here
کے ڈی اے افسران کلب کی نو منتخب مینجنگ کمیٹی کی تقریبِ حلف برداری کے ڈی اے افسران کلب، کشمیر روڈ میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں ایڈمنسٹریٹر کے ڈی اے افسران کلب نوید انور مری نے نو منتخب مینجنگ کمیٹی سے حلف لیا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی تھے۔ اس موقع پر یونائٹڈ لیبر فیڈریشن کے صدر ارشد انصاری اپنے عہدیداران کے ہمراہ، چیف پیٹرن عمران جعفری اور ان کی کمیٹی، کے ڈی اے کے افسران اور میڈیا کے نمائندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب کے دوران ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف جان صدیقی، ایڈمنسٹریٹر نوید انور مری، کلب اسٹاف اور الیکشن کمیٹی کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر کے ڈی اے افسران کلب کمال احمد صدیقی اور سیکرٹری نوید انور صدیقی نے کلب کی تعمیر و ترقی، افسران کے لیے سہولیات میں بہتری اور مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے حوالے سے اپنے عزم کا اظہار کیا۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف جان صدیقی اور ایڈمنسٹریٹر نوید انور مری نے نو منتخب مینجنگ کمیٹی کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئی کمیٹی کلب کی بہتری اور افسران کی فلاح و بہبود کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی۔