Welcome to Karachi Development Authority
Mon to Fri - 9am to 5pm
Civic Center, Karachi
info@kda.gos.pk
Click Here
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی زین العابدین انصاری نے کے ڈی اے پری اسٹریسڈ پائپ فیکٹری کا تفصیلی دورہ کیا، جہاں انہوں نے فیکٹری میں موجودہ حالات کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران سے موجودہ صورتحال کے بارے میں بریفنگ حاصل کی۔اس موقع پر ڈائریکٹر لینڈ سید عاطف حسین نقوی، ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورسمنٹ سید زین شاہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈی پی یو ڈی عارف رضا اور ایگزیکٹو انجینئر سوک سینٹر بلڈنگ آفتاب قائم خانی بھی موجود تھے۔دورے کے دوران ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے نے ہدایت کی کہ فیکٹری میں موجود تمام مشینری، آلات اور اسکریپ کی مکمل تفصیلات مرتب کرتے ہوئے جامع انوینٹری تیار کی جائے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو یہ بھی ہدایت دی کہ فیکٹری کے دستیاب وسائل سے متعلق ایک تفصیلی تکنیکی رپورٹ پیش کی جائے تاکہ حقائق اور اعداد و شمار کی روشنی میں فیکٹری کے مستقبل کے حوالے سے مؤثر اور عملی فیصلے کیے جاسکیں۔زین العابدین انصاری نے کہا کہ ادارے کے اثاثے قومی و عوامی وسائل ہیں، جن کی حفاظت، درست انداز میں قدر و قیمت کا تعین اور بہتر استعمال انتظامیہ کی اہم ذمہ داری ہے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ کے ڈی اے کی ملکیت میں موجود وسائل کو غیر فعال رکھنے کے بجائے ادارے کی کارکردگی اور عوامی سہولیات میں بہتری کے لیے مؤثر انداز میں بروئے کار لانے کے امکانات کا جائزہ لیا جائے۔ڈی جی کے ڈی اے نے مزید کہا کہ تمام متعلقہ شعبے باہمی رابطے کے ساتھ فیکٹری کے اثاثوں اور وسائل کی مکمل دستاویز بندی یقینی بنائیں، تاکہ آئندہ کے لائحہ عمل کو شفاف، مؤثر اور ادارے کے وسیع تر مفاد کے مطابق ترتیب دیا جاسکے۔