Welcome to Karachi Development Authority

Mon to Fri - 9am to 5pm

Address

Civic Center, Karachi

Send Us Mail

info@kda.gos.pk

News Details

06-Dec-2023

نوید انور صدیقی ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی کے طور پر تعینات۔

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی نوید انور صدیقی نے ڈی جی کے ڈی اے کا عہدہ سنبھالنے کے بعد افسران و ملازمین سے اپنے دفتر میںبات کرتے ہوئے کہا کہ افسران و ملازمین کی تنخواہ اور پنشن کی ادائیگی میری اولین ترجیح ہے ۔انشاء اللہ افسران و ملازمین کی تنخواہ اور پنشن کا جو شارٹ فال ہے وہ سندھ گورنمنٹ کے تعاون اور کے ڈی اے ریکوری اور آمدن کے نئے ذرائع تلاش کر کے کے ڈی اے کی ریکوری کو کیا جائے گا ۔افسران و ملازمین حاضری کو پابندی سے یقینی بنائیں اور اپنی کارگردگی سے ادارے کی ساکھ کو بحال کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر آئی ٹی کمال احمد صدیقی کو احکامات دئیے کہ عوامی سہولیات کو بہتر کرنے کے لئے ٹریکنگ ڈیجیٹل سسٹم متعارف کرایا جائے جس سے عوام اپنی لینڈ، ریکوری اور آئی ٹی سے متعلق جمع کرائی ہوئی فائلوں کی معلومات آسانی سے حاصل کرسکے گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں چارج لینے کے بعد افسران و ملازمین سے کیا۔