Welcome to Karachi Development Authority

Mon to Fri - 9am to 5pm

Address

Civic Center, Karachi

Send Us Mail

info@kda.gos.pk

News Details

07-Dec-2023

ادارہ ترقیات کراچی کا شہر بهر میں سرکاری اراضیوں پر قائم تجاوزات کے خلاف بهرپور کاروائی.

ادارہ ترقیات کراچی کا شہر بهر میں سرکاری اراضیوں پر قائم تجاوزات کے خلاف بهرپور کاروائی میں مصروف ہے. ترجمان ادارہ ترقیات کراچی کے مطابق ڈی جی کے-ڈی-اے نوید انور صدیقی کا واضع موقف ہے کہ قبضہ مافیا کے خلاف کسی صورت گهٹنے نہیں ٹیکیں گے. سرکاری اراضیوں کو مکمل طور پر واگزار کرنے تک کاروائیاں جاری رہیں گی، ادارہ ترقیات کراچی شہر کراچی کو قبضہ مافیا سےمکمل نجات دلانے تک بهرپور کردار ادا کرتا رہے گا. واضع رہے کہ عدالتی احکامات کی روشنی میں ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی نوید انور صدیقی نے قبضہ مافیا کے خلاف نارتھ ناظم آباد میں ایس ٹی 7 بلاگ 5-B ، پر بلا تفریق کاروائی کرنے کے احکامات جاری کئے، اس ضمن میں وزیر بلدیات مبین احمد جمانی، سیکرٹری بلدیات منظور علی شیخ لوکل سندھ گورنمٹ کی سربراہی اور تعاون کے ساتھ ڈی جی کے ڈی اے کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ جمیل احمد بلوچ نے آپریشن کے دوران 2000 گز کا پلاٹ واگزار کروالیا جو کہ نرسری کے لئے مختص تھا. اس موقع پر ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ ، ایڈیشنل ڈائریکٹر، انسداد و تجاوزات کا عملہ، مقامی پولیس اور اتظامیہ نے آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا.


News Photo Gallery