Welcome to Karachi Development Authority

Mon to Fri - 9am to 5pm

Address

Civic Center, Karachi

Send Us Mail

info@kda.gos.pk

News Details

10-Dec-2023

ڈی جی کے-ڈی-اے نوید انور صدیقی سے ممبر فنانس وریل اندھر، ایگزیکیٹو انجینئر ای-اینڈ-ایم ایم شعیب سعید، ترجمان کے-ڈی-اے اکرم ستار اور اسپورٹس آرگنائزر ایم نسیم نے ملاقات کی.

مورخہ10دسمبر2023 ء پریس ریلیز ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی نوید انور صدیقی نے کہا کہ کے ڈی اے کے کھیل کے میدانوں اور پارکس کو انشاء اللہ عنقریب ان کی اصل حالت میں بحال کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد مختلف وفود سے ملاقات کے دوران اظہار خیال کیا۔ اس موقع پر سابق ڈائریکٹر پبلک ریلیشن / ایڈویزر کے ڈی اے سید مکرم سلطان بخاری، ستار جاوید، ممبر فنانس وریل اندھر، ڈائریکٹر انفورسمنٹ ارشاد عباس، ایگزیکٹو انجینئر الیکٹریکل مکینکل شعیب سعید،ترجمان کے ڈی اے اکرم ستار، اسپورٹس آرگنائزر ایم نسیم موجود تھے۔ڈی جی کے ڈی اے نے مزید کہا کہ میری پہلے ترجیح ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کی ہے جس کے لئے میری کوشش ہوگی کہ ادارے کی آمدنی میں اضافہ ہو تاکہ ہم اپنے پیروں پر کھڑے ہو کر انشاء اللہ کے ڈی اے کے پبلک پارکس اور کھیلوں کے میدانوں کو اصل حالت میں آباد کر کے شہر کراچی کی رونقوں کو بحال کرنے میں ادارے کا نام روشناس ہو۔انہوں نے مزید کہا کہ میرے دروازے سب کے لئے کھولے ہیں اور جو بھی مثبت تجاویز پیش کرے گا اس پر فوری طور پر عمل کرنے کی کوشش کریں گے۔انشاء اللہ ادارے کی ریکوری بہتر ہوتے ہی اسپورٹس کی سرگرمیوں کو بحال کیا جائے گا۔جس طرح ادارے کے ملازمین نے کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لے کر ادارے کا نام روشن کیااسی طرح آئندہ بھی مستقبل قریب میں اچھے مواقع کے ساتھ کھیلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی جاتی رہے گی۔