Welcome to Karachi Development Authority

Mon to Fri - 9am to 5pm

Address

Civic Center, Karachi

Send Us Mail

info@kda.gos.pk

News Details

11-Dec-2023

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی نوید انور صدیقی کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس۔

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی نوید انور نے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہاکہ کراچی کے انفرااسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لئے حکومت سندھ کی جانب سے ADP کے فنڈز سے2023-24 ء کی 98 منظور شدہ کی اسکیموں پر کام تیزی سے جار ی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی نوید انور کی سربراہی میں کے ڈی اے کے تجربہ کار انجینئرز پر مشتمل ٹیم کراچی کے 8 مختلف ڈسٹرکٹ میں جاری جس میں ترقیاتی کاموں برساتی نالے، سیوریج کا نظام، شاہراوں کی استر کاری، اور نئے سٹرکوں اور انڈرپاس کی تعمیر میں مصروف عمل ہے۔عوام کی سہولت و بہبود کی خاطر شہر بھر کے تمام اضلاع میں منصفانہ بنیادوں پر ترقیاتی کاموں کا دائرہ وسیع کیا جارہا ہے۔سندھ حکومت ADP کے فنڈز سے2023-24 ء کی98منظور شدہ اسکیمیں 22 ارب 34 کروڑ46 لاکھ 7 ہزار روپے کی لاگت سے مختلف ڈسٹرکٹ پر کام جاری ہے۔ڈی جی کے ڈی اے نے چیف انجینئر طارق رفیع کوڈی جی کے ڈی اے نے تمام منظور شدہ اسکیموں پرجلد عمل درآمد کی ہدایت جاری کردی ہیں۔وزیر بلدیات سندھ مبین احمد جمانی، سیکریٹری لوکل گورنمنٹ منظور علی شیخ اور سندھ گورنمنٹ ADP فنڈ کی دوسری اقساط کو جاری کرواکے ترقیاتی کاموں کو پایہ تکمیل تک پہچانے میں ہماری مد د کرے۔2023-24 ء میں ادارہ ترقیات کراچی کی جانب سے 98 اسکیمیں پیش کی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیا ت کراچی نوید انور کا کہنا تھا کہ شہر کو عالمی معیار اور روشنیوں کا گہوارہ بنانے کے لئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں جس کے بہتر نتائج جلد نظر آنا شروع ہوجائیں گے۔ ڈی جی کے ڈی اے نے کہا کہ متعلقہ افسران شہر کے تمام میگا پروجیکٹس اور ترقیاتی اسکیموں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے ٹھوس اقدامات یقینی بنائیں۔


News Photo Gallery