Welcome to Karachi Development Authority

Mon to Fri - 9am to 5pm

Address

Civic Center, Karachi

Send Us Mail

info@kda.gos.pk

News Details

12-Dec-2023

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی نوید انور نے کریم آباد پر زیر تعمیر انڈر پاس کا دورہ کیا۔

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی نوید انور نے کریم آباد پر زیر تعمیر انڈر پاس کے دورے کے موقع پر انجینئر و افسران سے کہا کہ عوام کی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے کام کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچائیں۔کام کے دوران آنے والے مسائل کو احسن طریقے سے نمٹایا جائے تاکہ کام کی رفتار میں کمی واقع نہ ہو۔ تعمیراتی کام کی کوالٹی اور معیاد پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا،پروجیکٹ کو مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے گا۔اس موقع پر چیف انجینئر کے ڈی اے طارق رفیع نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تقریباً ایک کلو میٹر طویل انڈر پاس جس کو تقریباً 24 ماہ میں مکمل کیا جائے گا،جس پر تقریباً کل لاگت 1350 ملین روپے آئی گے، ان کا مزید کہنا تھا کہ ADP کے فنڈز کی فراہمی اس وقت تعطل کا شکار ہے اگر دوسری اقساط جاری کردی جائے تو کام کو تیزی سے مکمل کرلیا جائے گا۔اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے نوید انور نے تجوویز پیش کی کہ وزیر بلدیات سندھ مبین احمد جمانی، سیکریٹری بلدیات منظور علی شیخ ADP کی دوسری اقساط جاری کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی تاکہ عوام کو جدید سہولیات میسر آسکیں اور کریم آباد انڈر پاس پروجیکٹ کو جلد از جلد مکمل کیا جاسکے۔اس موقع پر چیف انجینئر کے ڈی اے طارق رفیع، ایگزیکٹو انجینئر جنید اللہ اور دیگر افسران موجود تھے۔


News Photo Gallery