Welcome to Karachi Development Authority

Mon to Fri - 9am to 5pm

Address

Civic Center, Karachi

Send Us Mail

info@kda.gos.pk

News Details

15-Dec-2023

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی نوید انور ڈائریکٹر پبلک ہاؤسنگ و دیگر افسران سے ملاقات کرتے ہوئے

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی نوید انور نے اپنے دفتر میں پبلک ہاؤسنگ مارکیٹنگ کے افسران سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ پبلک ہاؤسنگ اسکیم کے ایگزیکٹو بورڈ کا فوری طور پر اجلاس منعقد کیا جائے۔ کے ڈی اے پبلک ہاؤسنگ اسکیم کی خالی فلیٹس و دکانوں کی نشاندہی مکمل کرکے آکشن کا مرحلہ میرٹ کی بنیاد پر طے کیا جائے۔ کورنگی سوک سینٹر فیز 2 اور فیز 3 کی فزیبلٹی رپورٹ بناکر پیش کی جائے۔ کے ڈی اے پبلک ہاؤسنگ اسکیم کے جن پروجیکٹ پر قبضہ مافیا کا راج ہے ان کے خلاف بلاتفریق قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔ ڈی جی کے ڈی اے نے ڈائریکٹر پبلک ہاؤسنگ کو مزید احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سرجانی ٹاؤن میں واقع پیپلز اسکائی ویو اپارٹمنٹس کی قیمتوں میں کمی کے لئے ممکنہ اقدامات کئے جائیں تاکہ متوسط طبقہ کو سستی و معیاری رہائش کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔ڈی جی کے ڈی اے نوید انور نے کہا کہ ادارہ ترقیات کراچی مزید پبلک ہاؤسنگ اسکیمیں جلد متعارف کرانے جارہا ہے، جلد ہی شہری کے ڈی اے پبلک ہاؤسنگ اسکیم کے تحت سستی، معیاری و رہائشی پروجیکٹس سے مستفید ہوسکیں گے۔ شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ادارہ ترقیات کراچی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر پبلک ہاؤسنگ اسکیم ناصر خان، ڈپٹی ڈائریکٹر پرویزاحمد و دیگرافسران موجود تھے۔


News Photo Gallery