Welcome to Karachi Development Authority

Mon to Fri - 9am to 5pm

Address

Civic Center, Karachi

Send Us Mail

info@kda.gos.pk

News Details

17-Dec-2023

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی نوید انور صدیقی نے سرجانی ٹاؤن میں جاری ترقیاتی کاموں کا دورہ کے موقع پر متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کرتے ہوئے.

شہر کراچی کی کی تعمیر و ترقی میں ادارہ ترقیات کراچی نے کلیدی کردار ادا کیا ہے اور شہر کو دنیا کے خوبصورت ترین شہر کی فہرست میں شامل کرنے کے لئے ادارہ ترقیات کراچی اپنے وسائل کا بھرپور استعمال کررہا ہے۔ اس ضمن میں شہر کے مختلف مقامات پر ادارہ کے بہترین انجینئرز و ماہرین کی نگرانی میں ترقیاتی کام جاری ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی نوید انور نے سرجانی ٹاؤن میں جاری ترقیاتی کاموں کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے کو چیف انجینئر کے ڈی اے طارق رفیع نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سرجانی ٹاؤن 4K چورنگی اللہ والی کے قرب میں ڈھائی کلومیٹر ڈبل ٹریک روڈز کی تعمیر مقررہ مدت سے قبل مکمل کرلی جائے گی۔ اس سڑک کی تعمیر سے اسکیم 33 انڈسٹریل ایریاز کے تاجروں کو نہ صرف سرجانی ٹاؤن آنے کے لئے مختصر وقت میں متبادل راستے کی سہولیات فراہم ہوگی بلکہ گلشن معمار،سپر ہائی وے اور اسکیم 33 کے رہائشیوں کو سرجانی ٹاؤن پہنچنے کے کے لئے متبادل راستہ میسر ہوگا۔ واضح رہے کہ ڈھائی کلومیٹر پر مشتمل ڈبل ٹریک روڈز 34 فٹ چوڑا ہے جبکہ روڈ کے دونوں اطراف سروس روڈز، سیوریج سسٹم اور اسٹریٹ لائٹس نصب کی جائیں گی جس کے باعث سرجانی ٹاؤن کے شہریوں کو آرام دہ سفر اور مختصر وقت میں منزل پر پہنچنے کی سہولیات میسر ہوں گی۔ سرجانی ٹاؤن میں واقع روڈز کی تعمیر ADP فنڈ کے تحت کی جارہی ہے جس پر 50 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ ڈی جی کے ڈی اے نوید انور نے جاری ترقیاتی کام پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی کہ روڈز پر لین مارکنگ اور آئی کیٹ نمایاں نظر آئیں جبکہ مشینری و افرادی قوت میں اضافہ کرکے جلد ازجلد روڈ کی تعمیر مکمل کی جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ روڈ کی تعمیر میں استعمال میٹریل کا معیار اعلیٰ ہو تاکہ مستقبل میں شہری آرام دہ سفری سہولیات سے استفادہ حاصل کرسکیں۔ دورہ کے دوران ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ ایگزیکٹو انجینئر عباس علی خان و دیگر افسران موجود تھے۔


News Photo Gallery