Welcome to Karachi Development Authority

Mon to Fri - 9am to 5pm

Address

Civic Center, Karachi

Send Us Mail

info@kda.gos.pk

News Details

18-Dec-2023

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی نوید انور صدیقی نے گزشتہ روز سرجانی ٹاؤن سیکٹر 5/E اور سیکٹر 7/A میں واقع کے-ڈی-اے کی اراضی پر قائم بس ٹرمینل کا دوره کیا.

موجودہ وقت میں جہاں شہریوں کو اور بہت سے مسائل ہیں ان میں سے ٹریفک کی روانی بھی اہم مسئلہ ہے،ادارہ ترقیات کراچی جہاں شہر کے باسیوں کو اعلیٰ پائیدار اور کم قیمت کی رہائش فراہم کرتا ہے وہیں وہ ہمہ وقت شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لئے کوشاں ہے۔شہر کراچی کو بنانا سنوارنا اور اہلیان کراچی کے مسائل کو حل کرنا ادارہ ترقیات کراچی کا کام ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی نوید انور نے گزشتہ روز سرجانی ٹاؤن سیکٹر 5/E اور سیکٹر 7/A میں واقع دو بس ٹرمینل کے دورہ کے موقع پر کیا۔ انہوں نے بس ٹرمینل کو غیر فعال حالت میں دیکھ کر ٹریفک انجینئرنگ بیورو کے افسران کو فوری طور پر طلب کیا۔ بعدازاں ڈی جی کے ڈی اے نے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بس ٹرمینل کو مکمل طور پر فعال کیا جائے جس کا مقصد شہریوں کو سفری سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ شہریوں کے لئے سفری دورانیے کو کم سے کم کیا جاسکے تاکہ ایندھن اور وقت کی بچت ہوسکے اور بس ٹرمینل اراضی پر ادارہ ترقیات کراچی کا بورڈ آویزاں کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بس ٹرمینل کی اراضی کو محفوظ بنانے کے لئے سیکورٹی گارڈز کی تعیناتی کی جائے اور ٹریفک انجینئرنگ بیورو کا نہ صرف دفتر قائم کیا جائے بلکہ غیر فعال دکانوں کا پرپوزل بناکر بھی ہنگامی بنیادوں پر پیش کیا جائے۔ ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ چیف انجینئر طارق رفیع، ٹریفک انجینئرنگ بیوروکے افسران و دیگر افسران موجود تھے۔


News Photo Gallery