Welcome to Karachi Development Authority

Mon to Fri - 9am to 5pm

Address

Civic Center, Karachi

Send Us Mail

info@kda.gos.pk

News Details

19-Dec-2023

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی نوید انور صدیقی ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ ارشد عباس کو موبائل گاڑیوں کی چابیاں دیتے ہوئے.

محکمہ انسداد و تجاوزات سرکاری اراضیوں پر قبضہ مافیا کے خلاف مؤثر کارروائیوں میں مصروف عمل ہے۔ کے ڈی اے اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ بھاری مشینری و افرادی قوت کے ساتھ قبضہ مافیا کے خلاف کامیاب آپریشن کررہا ہے، آپریشن قانون نافذ کرنے والے ادارے اور مقامی انتظامیہ کی موجودگی میں جاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی نوید انور نے ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ ارشد عباس کو دو عدد موبائل گاڑیوں کی چابیاں حوالے کرتے ہوئے کیا۔ موبائل گاڑیاں تجاوزات کے خلاف کارروائیوں میں استعمال کی جائیں گی جبکہ محکمہ کے ڈی اے چارجڈ پارکنگ، بچت بازار اور پارکس کے متعلقہ حکام ضرورت پڑنے پر موبائل گاڑیاں استعمال کرسکیں گے۔ موبائل گاڑیوں سے مشینری قوت میں مزید اضافہ ہوگا اور تجاوزات کے خلاف آپریشن کی کامیابی میں مؤثر ثابت ہوں گی۔ ترجمان ادارہ ترقیات کراچی کا کہنا ہے کہ نوید انور نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ سرکاری اراضیوں کو قبضہ مافیا سے واگزار کراکے اصل مالکان کو حوالے کی جائیں گی۔ ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی نوید انور نے ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ احکامات جاری کئے ہیں کہ شہر بھر میں بلاتفریق کے ڈی اے اراضیوں سمیت تفریحی گاہوں اور کھیلوں کے میدانوں کو ہنگامی بنیادوں پر قبضہ مافیا سے واگزار کراکے آباد کیا جائے۔ شہر بھر میں ادارہ ترقیات کراچی قبضہ مافیا کو خاطر میں لائے بغیر مؤثر کارروائیاں کررہا ہے جس کے مثبت نتائج نظر آنا شروع ہوگئے ہیں۔ ادارہ جلد ہی کے ڈی اے اراضیاں مکمل واگزار کراکے شہریوں کے لئے صحت مند اور تفریحی سہولیات فراہم کی جائیں گی جبکہ کھیل کے میدان آباد کرنے کے لئے بھی فعال کردار ادا کرے گا۔


News Photo Gallery