Welcome to Karachi Development Authority

Mon to Fri - 9am to 5pm

Address

Civic Center, Karachi

Send Us Mail

info@kda.gos.pk

News Details

19-Dec-2023

کے-ڈی-اے سینئر ڈائریکٹر ٹریفک انجینئرنگ بیورو طارق رفیع ڈسٹرک ٹریفک پولیس کے افسران سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے.

نگراں وزیراعلیٰ سندھ سید مقبول باقر کی خصوصی ہدایت پر ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی نوید انور نے ہنگامی طور پر سینئر ڈائریکٹر ٹریفک انجینئرنگ بیورو طارق رفیع کو ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس کراچی کے افسران کے ساتھ روابط مضبوط کرنے کے احکامات جاری کئے۔ سینئر ڈائریکٹر ٹریفک انجینئرنگ بیورو نے ڈی جی کے ڈی اے کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس افسران پر مشتمل اجلاس طلب کیا۔ اجلاس میں تمام ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس افسران نے متعلقہ ڈسٹرکٹ میں ٹریفک سگنل کے حوالے سے مختلف مسائل کی نشاندہی کی۔ انہوں نے کہا کہ واٹر بورڈ کی پانی کی لائن لیکیج ہوجانے کی وجہ سے روڈز ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجاتی ہیں جس کے باعث مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے۔ اس ضمن میں سینئر ڈائریکٹر ٹریفک انجینئرنگ بیورو نے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کئے کہ واٹر بورڈ سے رابطہ کرکے شہر بھر میں فوری طور پر خستہ حال پانی کی لائنوں کی نشاندہی کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ مختصر مدت میں پانی کی لائنوں کی مرمت مکمل کی جائے۔ ٹریفک پولیس کے افسران نے مختلف جگہوں پر سگنلز کی کیبل چوری ہونے اور سگنلز غیر فعال ہونے کی نشاندہی کی جس پر طارق رفیع نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے ایگزیکٹو انجینئرز TEBکو ہدایت کی کہ 15 دن کے اندر جو سگنلز خرابی کے باعث کام نہیں کررہے ان کو فوری طور پر فعال کیا جائے۔ لاء انفورنسمنٹ ایجنسیز،ٹریفک پولیس ایسے اقدامات اٹھائے کہ آئندہ سگنلز کیبل چوری ہونے کی شکایات موصول نہ ہو اور چوری ہونے کی صورت میں متعلقہ ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس S.O فوری طور F.I.R درج کرانے کا پابند ہوگا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ غلط چارجڈ پارکنگ ہونے کی وجہ سے بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے جس پر سینئر ڈائریکٹر ٹریفک انجینئرنگ بیورو نے کہا کہ چارجڈ پارکنگ الاٹ کرتے وقت ریڈ مارکنگ اور بورڈ آویزاں کردیئے جائیں تو غلط جگہ چارجڈ پارکنگ کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہوجائے گا۔ طارق رفیع نے کہا کہ ڈی جی کے ڈی اے نوید انور کی خصوصی ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے شہر بھر کی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے مشترکہ طور پر کامیاب حکمت عملی بنائی جائے اور مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔ اجلاس میں ڈی ایس پی صدر ٹریفک پولیس غیاث احمد خان، ڈی ایس پی کھارادار ٹریفک پولیس عمران صدیقی، ڈی پی ایس لیاقت آباد سید جعفر عباس، ڈی ایس پی گلشن اقبال افضل نور، ایگزیکٹو انجینئر ٹریفک انجینئرنگ بیورو رضا حسین، سید محمد اظہر و دیگر افسران موجود تھے۔


News Photo Gallery