Welcome to Karachi Development Authority

Mon to Fri - 9am to 5pm

Address

Civic Center, Karachi

Send Us Mail

info@kda.gos.pk

News Details

20-Dec-2023

محکمہ انسداد و تجاوزات نے شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف بلا تفریق آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی نوید انور کے خصوصی احکامات پر محکمہ انسداد و تجاوزات نے شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف بلا تفریق آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔ ہائی کورٹ کی واضح ہدایت پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ ارشد عباس کی سربراہی میں لانڈھی ٹاؤن میں تجاوزات کے خلاف بڑی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ کارروائی کے دوران مشینری و افرادی قوت کا بھرپور استعمال کیا گیا، لانڈھی بابر مارکیٹ ST-4/11، ST-4/12 پر قائم متعدد دکانیں، دفاتر سمیت غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کرکے کے ڈی اے اراضی کو واگزار کرالیا گیا۔ واضح رہے کہ واگزار کرائی گئی اراضی پبلک باتھ روم کے لئے مختص کی گئی تھی لیکن قابضین نے غیر قانونی تعمیرات کرکے متعدد دکانیں، دفاتر اور غیر قانونی تعمیرات کر رکھی تھی، تجاوزات کی نشاندہی پر ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی نوید انور نے ہنگامی طور پر متعلقہ افسران کو قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کرنے کے احکامات جاری کئے۔ آپریشن ایڈیشنل ڈائریکٹر اسٹیٹ انفورنسمنٹ جمیل احمد بلوچ کی نگرانی میں مکمل کیا گیا جبکہ کارروائی کے دوران قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی موجود تھے۔ ترجمان کے ڈی اے کے مطابق ڈی جی کے ڈی اے نوید انور کا کہنا ہے کہ سرکاری اراضیوں پر غیر قانونی تعمیرات کی نشاندہی کرکے ہنگامی بنیادوں پر مسمار کرنے کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری ہے، تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوران کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ کے ڈی اے اراضیوں کو کسی صورت غیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا۔ اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ کا عملہ دباؤ کو خاطر میں لائے بغیر اراضیوں کو واگزار کراکے اراضی سرکاری تحویل میں لینے کیلئے عملی اقدامات کررہا ہے۔آپریشن کے دوران ایڈیشنل ڈائریکٹر اسٹیٹ انفورنسمنٹ کے ہمراہ رحمت شاہ، شہزاد، مختیار کار لانڈھی و دیگرافسران موجود تھے۔


News Photo Gallery