Welcome to Karachi Development Authority

Mon to Fri - 9am to 5pm

Address

Civic Center, Karachi

Send Us Mail

info@kda.gos.pk

News Details

27-Dec-2023

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی نوید انور لائنز ایریا میں واقع کے ڈی اے پارکنگ پلازہ کے دورہ کیا.

قابل ذکر کامیابیوں کے باوجود مزید گنجائش میں بہتری لانے کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں جن کے اثرات جلد نمایاں ہوں گے۔کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ذرائع آمدن میں اضافہ کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں جن میں دیگر اداروں سے بقایات جات کی وصولیاں، پلاٹوں سمیت کے ڈی اے اراضیوں کی نیلامی، چارج پارکنگ، بچت بازار کے محصولات اور کرائے کی مد میں آمدنی شامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی نوید انور نے لائنز ایریا میں واقع کے ڈی اے پارکنگ پلازہ کے دورہ کے موقع پر کیا۔ انہوں نے پروجیکٹ ڈائریکٹر لائنز ایریا شکیل صدیقی کو ہدایت جاری کی کہ پارکنگ پلازہ میں قائم 80 سے زائد دفاتر اور ساتویں فلور کی چھت کو فعال کرنے کے لئے مثبت آراء و تجاویز مرتب کرکے پیش کی جائیں تاکہ کے ڈی اے کی ذرائع آمدن میں خاطر خواہ اضافہ متوقع ہو۔ اس کے ساتھ ساتھ پارکنگ پلازہ کو فعال کرکے لائنز ایریا کے شہریوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے حکمت عملی تیار کی جائے لہٰذا متعلقہ حکام شہریوں کے بہتر مفاد کے لئے بہترین آراء پیش کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ رہائشی، کمرشل، صنعتی، فلیٹ سائٹ اور رفاہی پلاٹوں کے مالکان کو بقایاجات کی ادائیگی کے لئے نوٹسز کے ذریعے باور کرایا جائے تاکہ بقایاجات کی ادائیگی مقررہ وقت پر ممکن ہوسکے، واجبات کی عدم ادائیگی کی صورت میں نادہندہ الاٹیز کے پلاٹس منسوخ کردیئے جائیں گے۔ لائنز ایریا میں واقع کے ڈی اے اراضی پر موجود تجاوزات کا سو فیصد خاتمہ یقینی بنانے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں۔کے ڈی اے اراضیوں کو کسی صورت غیر قانونی سرگرمیوں میں استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی ماضی کی شاندار روایات کے ساتھ عروس البلاد کراچی کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے مکمل طور پر تیار ہے۔ دورہ کے دوران ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ پروجیکٹ ڈائریکٹر لائنز ایریا شکیل صدیقی و دیگر افسران موجود تھے۔


News Photo Gallery