Welcome to Karachi Development Authority
Mon to Fri - 9am to 5pm
Civic Center, Karachi
info@kda.gos.pk
Click Here
شہریوں کو بنیادی سہولیات میں پیش آنے والی مشکلات اور ان کے حل کے لئے تگ و دو کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی ذمہ داری ہے اور ادارہ یہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھانے کے لئے تمام وسائل کا بھرپور استعمال کررہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی نوید انور نے آل کراچی ریذیڈنسی ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں رئیل اسٹیٹ ڈیلرز کے مفادات کا تحفظ اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی ترقی کے لئے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی جی کے ڈی اے نوید انور نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی ترقی کے لئے آل کراچی ریذیڈنسی ایسوسی ایشن کی مثبت تجاویز پر فوری طور پر عملدرآمد کرنے کے لئے ادارہ ترقیات کراچی ٹھوس اقدامات اٹھانے کے لئے تیار ہے۔ رئیل اسٹیٹ ڈیلرز کو کے ڈی اے سے رجسٹرڈ کرنے کے لئے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیکر شہریوں کے بہتر مفاد میں فیصلہ کریں گے، ادارہ پرائیویٹ سیکٹر کی باہمی مشاورت سے شہریوں کو بہترین سستی ورہائشی سہولتیں فراہم کرے گا۔صارفین کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے اور ادارہ ترقیات کراچی شہر کراچی کی تعمیر و ترقی اور شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے ہروقت کوشاں ہے بلکہ اس تسلسل کو جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہے۔ بعدازاں آل کراچی ریذیڈنسی ایسوسی ایشن کے صدر رحمان نے کہا کہ نوید انور کی سربراہی میں کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو نئے اور جدید طریقوں سے ہم آہنگ کرنا اور صارفین کو ادارتی معاملات تک رسائی حاصل کرنے کے لئے اقدامات قابل ستائش ہیں۔ وفد میں رحمان صدر آل کراچی ایسوسی ایشن، محمد اسلم، صابر حسین شاہ و دیگر ممبرموجود تھے۔