Welcome to Karachi Development Authority

Mon to Fri - 9am to 5pm

Address

Civic Center, Karachi

Send Us Mail

info@kda.gos.pk

News Details

03-Jan-2024

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی نوید انور نے متعلقہ افسران کو ہدایات (سوک سینٹر بلڈنگ کی صفائی ستھرائی، فائر فائٹنگ سسٹم کو فعال، فاؤنٹین کی تزئین و آرائش)

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی نوید انور نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کے احکامات پر من و عن عملدرآمد کرتے ہوئے سوک سینٹر بلڈنگ کی تزئین و آرائش اور صفائی و ستھرائی کے انتظامات مستقل بنیادوں پرکئے جائیں۔ اس کے ساتھ ساتھ شعبہ جاتی افسران دفاتر کی تزئین و آرائش اور صفائی و ستھرائی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے ایگزیکٹو انجینئر بلڈنگ سول کو ہدایت جاری کی کہ سوک سینٹر بلڈنگ سے غیر ضروری ساز و سامان کو ہٹایا جائے اور بلڈنگ کے تمام واش رومز سمیت داخلی و خارجی راستوں اور سبزہ زار میں روزانہ کی بنیاد پر صفائی و ستھرائی کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ مذکورہ بلڈنگ کے واش رومز اور بلڈنگ کی راہداری میں لائٹس کے انتظامات کئے جائیں اور خصوصی طور پر واش رومز کی تزئین وآرائش کی جائے، بلڈنگ کے تمام فلور پر ایگزیکٹو انجینئر، دو سب انجینئرز اور متعلقہ اسٹاف تعینات کئے جائیں جو روزانہ کی بنیاد پر صفائی و ستھرائی کے حوالے سے ممبر ٹیکنیکل /چیف انجینئر کو رپورٹ پیش کرے گا۔سوک سینٹر بلڈنگ میں سولر سسٹم نصب کرنے کا عمل شروع کیا جارہا ہے، سولر سسٹم نصب ہونے سے بجلی کے اخراجات میں خاطر خواہ کمی واقع ہوگی اس کے علاوہ سوک سینٹر بلڈنگ میں نصب فاؤنٹین کی مرمت کرکے قابل استعمال بنایا جائے تاکہ بلڈنگ کی خوبصورتی میں اضافہ کا باعث بنے۔ ڈی جی کے ڈی اے نوید انور نے چیف انجینئر طارق رفیع کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ بلڈنگ کے اطراف پر قائم فٹ پاتھ پر فوری طور پر کرب اسٹون اور رنگ و روغن کے انتظامات کئے جائیں۔ مذکورہ بلڈنگ میں غیر فعال فائر فائٹنگ سسٹم کو مرمت کے فعال کیا جائے اور اسٹاف کو فائر فائٹنگ سسٹم استعمال کرنے کے لئے ضروری ٹریننگ دی جائے۔ ڈی جی کے ڈی اے نوید انور نے سیکریٹری کے ڈی اے کو ہدایت جاری کی کہ سوک سینٹر میں قائم نجی بینکس اور دفاتر کو پابند کیا جائے کہ بلڈنگ کے اندر صفائی و ستھرائی کے لئے اقدامات کئے جائیں اور ان کے لئے پارکنگ کا مخصوص ایریا الاٹ کیا جائے۔انہوں نے ڈائریکٹر پارکس کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ رواں ماہ سوک سینٹر سبزہ زار میں گل داؤدی پھولوں کی نمائش منعقد کی جائے جس کا مقصد شہریوں کو خوشگوار ماحول فراہم کرنا ہے،اس کے ساتھ ساتھ بلڈنگ میں موجود درختوں کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کے لئے اقدامات کئے جائیں اور مزید خوبصورت درختوں کو لگانے کا عمل شروع کیا جائے۔


News Photo Gallery