Welcome to Karachi Development Authority
Mon to Fri - 9am to 5pm
Civic Center, Karachi
info@kda.gos.pk
Click Here
دنیا بھر میں ترقیاتی ادارے تمام بڑے شہر وں کا انفرااسٹرکچر، شاہراہیں، سڑکیں، پیڈسٹرن برج، فلائی اوورز اور اسی طرح کے نت نئے منصوبے قائم کرتے ہیں، شہر کراچی کی تعمیر و ترقی اور شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا کردار نمایاں رہا ہے۔ حکومت سندھ شہر بھر میں شاہراہیں اور سڑکوں کا وسیع جال بچھانے کے ساتھ ساتھ نئی نسل کے لئے صحت مند اور تفریحی سہولیات فراہم کرنے کے لئے شب وروز کوشاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار نگراں وزیر بلدیات سندھ مبین جمانی نے راشد منہاس تا ناگن چورنگی روڈ کی استر کاری و تزئین و آرائش اور جناح ایونیو سعدی ٹاؤن اسکیم 33 میں زیر تکمیل روڈز کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نگراں وزیر بلدیات سندھ کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی نوید انور بھی موجود تھے۔ انہوں نے صحافیوں سے مختصراً بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے باسیوں کو ہر ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کے لئے حکومت سندھ بھرپور اقدامات کررہی ہے۔ جناح ایونیو سعدی ٹاؤن اسکیم 33 روڈز کی تعمیر شہریوں کے لئے بہترین آرام دہ سفری سہولیات سمیت سفری دورانیے،ایندھن اور وقت کی بچت کا سبب بنے گی۔ ایک سوال کے جواب میں نگراں وزیر بلدیات سندھ مبین احمد جمانی نے کہا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کرائے کی مد میں واجب الادا رقم کا علم نہیں تھا، ایس بی سی اے کی جانب سے ادارہ ترقیات کو کرائے کی مد میں 2 ارب سے زائد واجب الادا رقم کی ادائیگی رواں ہفتے کردی جائے گی جس کے باعث ادارہ مالی طور پر مزید مستحکم ہوگا۔ ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی نوید انور کا کہنا تھا کہ ادارہ ترقیات کراچی نے شہر کو آباد کرنے اور اس کی ترقی میں ایک تاریخ ساز اور ناقابل فراموش کردار ادا کیا ہے، اس روایت کو برقرار رکھتے ہوئے شہر کے مختلف مقامات پر ادارہ ترقیات کے بہترین انجینئرز و ماہرین کی نگرانی میں ADP فنڈ سے ترقیاتی کام جاری ہیں۔شہریوں کو آرام دہ سفری سہولیات سے استفادہ حاصل کرنے کے لئے کے ڈی اے غیر معمولی اقدامات کررہا ہے۔ نگراں وزیر بلدیات سندھ مبین احمدجمانی اور ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے نوید انورکو چیف انجینئر کے ڈی اے طارق رفیع نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ راشد منہاس تا ناگن چورنگی روڈ 9.5 کلو میٹر پر مشتمل ہے، مذکورہ روڈ کی مرمت، استرکاری اور لین مارکنگ کا عمل مختصر مدت میں مکمل کیا گیا جبکہ روڈ کی تزئین وآرائش پر 14 کروڑ روپے لاگت آئی جبکہ جناح ایونیو سعدی ٹاؤن اسکیم 33 روڈ 1.64 کلومیٹر پر مشتمل ہے، 14 کروڑ روپے کی لاگت سے روڈ کی تعمیر مکمل کی گئی جبکہ مذکورہ روڈ دو رویہ پر مشتمل ہے، مذکورہ روڈ کی تعمیر پر اعلیٰ معیار پر میٹریل استعمال کیا گیا ہے جوکہ روڈ کی عمر میں اضافہ کا باعث بنے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعدی ٹاؤن کے رہائشیوں کو بارشوں کے دوران شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا تھا کیونکہ بارش کی نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے روڈز پر پانی جمع رہتا تھا، روڈز کی تعمیر سے مقامی شہریوں کو مزید دشواریوں کا سامنا نہیں ہوگا بلکہ شہری آرام دہ سفری سہولیات سے استفادہ حاصل کرسکیں گے۔ آخر میں ڈی جی کے ڈی اے نے نگراں وزیر بلدیات سندھ مبین احمد جمانی کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ دورہ کے دوران نگراں وزیر بلدیات سندھ کے ہمراہ ڈی جی کے ڈی اے، چیف انجینئر کے ڈی اے، متعلقہ ایگزیکٹو انجینئرز و دیگر افسران موجود تھے۔