Welcome to Karachi Development Authority

Mon to Fri - 9am to 5pm

Address

Civic Center, Karachi

Send Us Mail

info@kda.gos.pk

News Details

13-Jan-2024

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی نوید انور سوک سینٹر سبزه زار میں گلِ داؤدی پھولوں کی نمائش کا جائزه لیتے ہوئے.

کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام رنگ برنگے پھولوں اور ہر طرف پھیلی خوشبوؤں نے سماء باندھ دیا۔ سہہ روزہ گل داؤدی پھولوں کی نمائش کا انعقاد شہریوں کے لئے کسی تحفہ سے کم نہیں، شہریوں کی بڑی تعداد سوک سینٹر سبزہ زار میں خوشگوار ماحول سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی نوید انورکے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے سوک سینٹر سبزہ زار میں گل داؤدی پھولوں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ مذکورہ نمائش تین روزہ ہے جبکہ شہریوں کے لئے داخلہ مفت ہے، شہری صبح 10 تا شام 6 بجے تک فیملی کے ہمراہ دلکش پھولوں اور خوبصورت رنگوں کی بہار سے لطف اٹھا سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز نگراں وزیر بلدیات سندھ محمد مبین جمانی کے ہمراہ ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی نوید انور نے گل داؤدی نمائش کا افتتاح کیا۔ ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی نوید انور نے ہفتہ کے روز گل داؤدی نمائش کا خصوصی دورہ کیا۔ دورہ کے دوران ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ سی بی اے کے ڈی اے ایمپلائز یونین کے صدر عبدالمعروف، جنرل سیکریٹری قمر عباس، کے ڈی اے آفیسرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری عمران اعجاز، کے ڈی اے چیف انجینئر/ ممبر ٹیکنیکل طارق رفیع، ممبر فنانس ورئیل اندھر،سیکریٹری کے ڈی اے بہزاد عامر میمن، ڈائریکٹر آئی ٹی کمال احمد صدیقی، ڈائریکٹر پارکس محمد زاہد، چیف سیکورٹی آفیسر(ر) میجر عمران و دیگر افسران موجود تھے۔ اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے نوید انور نے کہا کہ سوک سینٹر سبزہ زار میں اس وقت خوش رنگ پھولوں کا بسیرا ہے، پھولوں کی نمائش کا انعقاد کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا اچھا اقدام ہے، قدرت کے حسین رنگوں کا نظارہ ناقابل یقین ہے،جہاں نت نئے پھولوں کی نمائش شہریوں کیلئے خوشگوار ماحول فراہم کرنے کا ذریعہ بنے گی تو دوسری طرف شہریوں کے لئے اس طرح کے ایونٹ تفریحی اور صحتمندانہ ماحول فراہم کرنے کا باعث بنتے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی نوید انور کا کہنا تھا کہ گل داؤدی کی نمائش 15 جنوری تک جاری رہے گی جہاں رنگ برنگے، خوبصورت اور بے شمار اقسام کے پھول بچوں اور بڑوں سب کی خوشی کا باعث بنیں گے۔ پھولوں کے مختلف اقسام کے پھول خزاں کے موسم میں بہار کا منظر پیش کررہے ہیں، موجودہ مشکل حالات میں گل داؤدی کی نمائش تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوگی، اس سلسلے کو وسیع کرتے ہوئے جلد ہی کے ڈی اے اسکیموں اور ٹاؤن شپس میں پودوں کو لگانے کاعمل شروع کیا جائے گا جس کا مقصد شہر میں بڑھتی آلودگی کو ختم کرنا ہے۔ آخر میں ڈی جی کے ڈی اے نے گل داؤدی نمائش کے انعقاد میں بھرپور تعاون کرنے پر گلبرگ ٹاؤن محکمہ ڈائریکٹر پارکس ندیم حنیف کا شکریہ ادا کیاجبکہ کے ڈی اے ایمپلائز یونین اور کے ڈی اے آفیسرز ایسوسی ایشن نے گل داؤدی کی کامیاب نمائش پر ڈی جی کے ڈی اے نوید انور کی کاوشوں کو سراہا۔


News Photo Gallery