Welcome to Karachi Development Authority
Mon to Fri - 9am to 5pm
Civic Center, Karachi
info@kda.gos.pk
Click Here
دی نیکسٹ اسکول، انٹر کیمپس اسپورٹس ڈے کی رنگا رنگ تقریب کا شاندار آغاز مہمان خصوصی ڈائریکٹرجنرل (KDA) نوید انور صدیقی اور سابقہ انٹرنیشنل کرکٹر سعید آزادنے کیا۔ (HR) ہیڈ حمزہ زکریا میں اور میرا ادارہ کھیل اور کھلاڑیوں کی سر پرستی کرتا رہے گا۔ نوید انور صدیقی پڑھائی کے ساتھ غیرنصابی سرگرمیاں اسٹوڈنٹس کی جسمانی نشوونما میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ احمد علی راجپوت الفا ایجوکیشن نیٹ ورک کے زیر اہتمام دی نیکسٹ اسکول، انٹر کیمپس اسپورٹس ڈے کا انقعاد KMC اسپورٹس کمپلیکس، کشمیر روڈ، کراچی میں کیا گیا۔ تقریب کا آغاز قرآن مجید کی تلاوت سے ہوا، قومی ترانہ مارچ پاسٹ، پی ٹی ڈسپیلے، جمناسٹک اور تائی کوانڈ کا بھی شاندار و دلکش مظاہرہ پیش کیا گیا۔ دی نیکسٹ اسکول، انٹر کیمپس اسپورٹس ڈے کی رنگا رنگ تقریب کا شاندار آغاز مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل (KDA) نوید انور صدیقی اور سابقہ انٹرنیشنل کرکٹر سعید آزاد نے کیا۔ مہمان خصوصی نے اس موقع پر کھلاڑیوں اور منتظمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ ترقیات کراچی کھیل اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتا رہے گا اور کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنے میں منتظمین کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔ اس موقع پر اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل احمد علی راجپوت، سابقہ ڈائریکٹر اسپورٹس (KDA) ایاز منشی، اسپورٹس آرگنائزر ایم نسیم، ترجمان ادارہ ترقیات کراچی اکرم ستار، دی نیکسٹ اسکول کے ہیڈ اف (HR) حمزہ زکریا، مس عائشہ بصیر، مس ریمشا، دی نکسٹ اسکول گلشن کیمپس کی پرنسپل مہہ پارہ فاران، (PECHS) کیمپس کی پرنسپل انیلہ صمد، نارتھ ناظم آباد کیمپس کی پرنسپل آمنہ آصف، دی نیکسٹ اسکول کے اسپورٹس کو آرڈی نیٹر کاشف احمد فاروقی، ماجد رسول، اسپورٹس ٹیچر محمّد طارق حفیظ، عثمان بنگش، جنید الحق اور دی نیکسٹ اسکول کے اسٹاف سمیت والدین اور شرکاء کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اسپورٹس ڈے میں گلشن کیمپس، نارتھ ناظم آباد کیمپس اور PECHS کیمپس کے 700 سے زائد طلباء و طالبات نے مختلف کھیلوں میں اپنے جوہر دکھائے اور مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں کھلاڑیوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ گیمز کے اختتام پر ٹرافی، سرٹیفکیٹ میڈلز اور دیگر انعامات تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر اسکول کے ڈائریکٹرز نے مختلف کھیلوں کے اسپورٹس ٹیچر اور کوچز کی کوششوں کو سراہا اور اس ایونٹ کو کامیاب بنانے پر انہیں مبارکباد پیش کی۔