Welcome to Karachi Development Authority
Mon to Fri - 9am to 5pm
Civic Center, Karachi
info@kda.gos.pk
Click Here
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی نوید انور نے سوک سینٹر بلڈنگ میں جاری تزئین و آرائش اور بلڈنگ کے اطراف میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے اچانک دورہ کیا۔ دورہ کے دوران ڈی جی کے ڈی اے نوید انور کو جاری ترقیاتی کام کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔ ڈی جی کے ڈی اے نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کی کہ افرادی و مشینری قوت میں مزید اضافہ کرکے مقررہ مدت سے قبل ترقیاتی کام مکمل کئے جائیں۔ واضح رہے کہ نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کے خصوصی احکامات پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈی جی کے ڈی اے نے متعلقہ حکام کو سوک سینٹر بلڈنگ کی تزئین و آرائش کی ہدایات جاری کیں۔ سوک سینٹر بلڈنگ میں سیکورٹی کے مزید سخت اقدامات کئے گئے ہیں جبکہ داخلی و خارجی راستوں پر جدید کیمرے نصب کئے گئے ہیں جس کو انٹرنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے ڈی اے سے کنٹرول کیا جارہا ہے، اس کے علاوہ بلڈنگ میں غیر ضروری سامان کو فوری طور پر ہٹانے کا عمل بھی جاری ہے۔ مذکورہ بلڈنگ کے اطراف کرب اسٹون پر مشتمل پیور فٹ پاتھ قائم کئے جارہے ہیں اور بلڈنگ میں لائٹس نصب کرنے کے ساتھ ساتھ رنگ و روغن جاری ہے۔ سوک سینٹر بلڈنگ میں مشکوک سرگرمیوں کی روک تھام کے لئے ویجیلنس سینٹر قائم کیا گیا ہے جہاں روزانہ کی بنیاد پر کے ڈی اے کے تمام شعبہ جات کی نگرانی کی جارہی ہے۔ مزید یہ کہ ڈی جی کے ڈی اے ہدایت پر سوک سینٹر بلڈنگ میں صفائی و ستھرائی روزانہ کی بنیاد پر کی جارہی ہے جس کے باعث بلڈنگ میں صفائی کے انتظامات میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ مذکورہ بلڈنگ میں غیر ضروری درختوں کی کٹائی اور نت نئے پودے لگائے جارہے ہیں جس کے باعث بلڈنگ کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوگا جبکہ بلڈنگ میں موجود غیر فعال فاؤنٹینز کو درست کرکے فعال کیا جارہا ہے۔ ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ چیف انجینئر کے ڈی اے / ممبر ٹیکنیکل طارق رفیع، ڈائریکٹر ریکوری رضا قائم خانی و دیگر افسران موجود تھے۔