Welcome to Karachi Development Authority

Mon to Fri - 9am to 5pm

Address

Civic Center, Karachi

Send Us Mail

info@kda.gos.pk

News Details

18-Jan-2024

کے-ڈی-اے محکمہ اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ کا عملہ ہیوی مشینری کے ذریعہ کورنگی سیکٹر 27 میں تجاوزات کے خلاف کاروائی کرنے میں مصروف عمل ہے.

ادارہ ترقیات کراچی شہر بھر میں قائم سرکاری اراضیوں پر تجاوزات کے خلاف بھرپور کارروائیوں میں مصروف عمل ہے۔ ترجمان ادارہ ترقیات کراچی کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی نوید انور کا واضح مؤقف ہے کہ قبضہ مافیا کے خلاف کسی صورت گھٹنے نہیں ٹیکیں گے، سرکاری اراضیوں کو مکمل طور پر واہگزار کرنے تک کارروائیاں جاری رہیں گی، ادارہ ترقیات کراچی سو فیصد نتائج حاصل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ اس ضمن میں محکمہ انسداد و تجاوزات نے کورنگی سیکٹر 27 قابضین کے خلاف بڑے پیمانے پر افرادی قوت و ہیوی مشینری کے ذریعہ کارروائی کی گئی۔ آپریشن کے دوران مذکورہ سیکٹر میں 400 گز پر مشتمل کمرشل پلاٹس سمیت دو دفاہی پلاٹس پر غیر قانونی تعمیرات قائم تھی،جس کو محکمہ انسداد و تجاوزات کے عملہ نے ختم کرکے اراضیاں سرکاری تحویل میں لے کر نگرانی نظام نافذ کردیا گیا۔ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ ارشد عباس، ایڈیشنل ڈائریکٹر،انسداد و تجاوزات کا عملہ، مقامی پولیس، انتظامیہ نے آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔دوسری طرف قابضین کے خلاف آپریشن کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے ناظم آباد نمبر 2 میں 1000 گز پر مشتمل کمرشل پلاٹس کو قبضہ مافیا سے واہگزار کرنے کے لئے آپریشن شروع کیا گیا تاہم آپریشن کے دوران کے ڈی اے اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ کے عملہ کو قبضہ مافیا کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، اس دوران قبضہ مافیا کی جانب سے کے ڈی اے ٹیم پر پتھراؤ شروع کردیا گیا جس کے باعث متعدد کے ڈی اے افسران و ملازمین زخمی ہوگئے۔واضح رہے کہ عدالتی احکامات کی روشنی میں ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی نوید انور نے قبضہ مافیا کے خلاف بلاتفریق کارروائی کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں جس کے باعث شہر بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی نوید انور کی سربراہی اور ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ کی نگرانی میں کارروائیاں کی جارہی ہیں۔


News Photo Gallery