Welcome to Karachi Development Authority

Mon to Fri - 9am to 5pm

Address

Civic Center, Karachi

Send Us Mail

info@kda.gos.pk

News Details

21-Jan-2024

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی نوید انور ایئرپورٹ تا شاہراہ فیصل بیوٹیفکیشن اور ڈرگ روڈ انڈر پاسز کی بیوٹی فکیشن کا جائزه لیتے ہوئے.

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی نوید انور کا چیف انجینئر کے ہمراہ شہر بھر میں جاری ترقیاتی کاموں کا طویل ہنگامی دورہ۔ دورہ کے دوران ڈی جی کے ڈی اے نے شہر کے مختلف مقامات پر جاری ترقیاتی کاموں کا نہ صرف جائزہ لیا بلکہ موقع پر موجود معلقہ حکام سے تفصیلات طلب کیں۔ چیف انجینئر طارف رفیع نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایئرپورٹ تا شاہراہ فیصل 18 کلومیٹر طویل روڈ پر 7ڈیجیٹل آرٹیریز ایس ایم ڈی نصب کی جارہی ہیں جو کہ 4 ایئرپورٹ کے داخلی راستے پر جبکہ 3 خارجی راستے پر نصب کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ فیز 1کے پہلے مرحلہ میں فلک ناز ٹاور کے اطراف دکانوں کو چھپانے کے لئے آر سی سی باؤنڈری وال تعمیر کی جارہی ہے جس پر اعلیٰ کوالٹی کا میٹریل استعمال کیا جارہا ہے باؤنڈری وال پر مختلف میورل ڈیزائن بنائے جائیں گے جس سے ایئرپورٹ کے اطراف خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوگا اور بیرون ملک سے آنے والے مندوبین کو شہر کراچی کا مثبت امیج جائے گا۔ شاہراہ فیصل پر نت نئے پودے و درخت اور جدید طرز پر مشتمل فٹ پاتھ قائم کی جارہی ہیں جبکہ فٹ پاتھ کے ساتھ گرین بیلٹ، بینچز اور لائٹس بھی نصب کی جارہی ہیں تاکہ شہری خوشگوار ماحول سے لطف اندوز ہوسکیں۔ نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) سید مقبول باقر کی ہدایت پر پاکستان کے نامور آرکیٹیکٹ کی خدمات لی جارہی ہیں جس کو ادارہ ترقیات کراچی کے انجینئر پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے ڈی جی کے ڈی اے کو مزید بتایا کہ شاہراہ فیصل پر بیوٹیفکیشن اور ڈرگ روڈ انڈر پاسز کی بیوٹی فکیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے، قوی امکانات ہیں کہ مقررہ مدت سے قبل ترقیاتی عمل مکمل کرلیا جائے گا۔ دوسری طرف ڈی جی کے ڈی اے میرین واک کلفٹن کا دورہ کے موقع پر جائزہ لیا۔ چیف انجینئر طارق رفیع نے ڈی جی کے ڈی اے کو بتایا کہ ہائپر اسٹار کلفٹن سے دعا چورنگی تک میرین واک فیز 1 میں تقریباً 3000 فٹ روڈ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے، روڈ 33 فٹ ڈبل ٹریک پر مشتمل ہے جبکہ روڈ کے اطراف 12,12 فٹ کے فٹ پاتھ بنائے جائیں گے جس پر (برساتی پانی کی نکاسی) ڈرینج سسٹم کے لئے24 انچ کی طویل لائن بچھا دی گئی ہے۔میرین واک کے اطراف واک وے ٹریک، پارکس، گرین بیلٹ، انٹرنیشنل طرز کے ریسٹورنٹس، دکانیں اور پلے لینڈ کے قیام کے لئے تعمیراتی کام جاری ہے۔منصوبہ کی تکمیل کے بعد شہر کے باسیوں کوتفریحی اور صحتمندانہ سہولت میسر ہوگی۔ چیف انجینئر نے منصوبہ کی تکمیل کے دوران حائل رکاوٹوں کے بارے میں ڈی جی کے ڈی اے کو تفصیلی آگاہ کیا جس کے بعد ڈی جی کے ڈی اے نے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی کہ تمام حائل رکاوٹوں کا فوری طور پر خاتمہ کرکے منصوبہ کو جلد ازجلد مکمل کیا جائے۔ درپیش مسائل کو حل کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں جبکہ ضرورت پڑنے پر نگراں وزیراعلیٰ سندھ اور نگراں وزیر بلدیات سندھ سے رابطہ کیا جائے۔بعدازاں ڈی جی کے ڈی اے نوید انور نے جاری ترقیاتی منصوبوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہر کراچی کیلئے ادارہ ترقیات کراچی کی کی خدمات اور کام کا معیار ملکی سطح پر تسلیم شدہ ہے، ہمیں شہر کراچی کی ترقی اور شہریوں کی فلاح و بہبود کے لئے تمام تر توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔کراچی کے بنیادی انفرااسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لئے نگراں حکومت سندھ اور کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی مکمل طور پر سنجیدہ اور کوشاں ہے اور عوام کی سہولت و بہبود کی خاطر شہر بھر کے تمام اضلاع میں منصفانہ بنیادوں پر ترقیاتی کاموں کا دائرہ وسیع کیا جارہا ہے۔ شہر کو عالمی معیار اور روشنیوں کا گہوارہ بنانے کے لئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں جس کے بہتر نتائج جلد نظر آنا شروع ہوجائیں گے۔دورہ کے دوران ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ چیف انجینئر طارق رفیع، سپرنٹنڈنٹ انجینئر راحت فہیم، ایگزیکٹو انجینئر سید رضا، ایگزیکٹو انجینئر عروج امام، اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر محمد عرفان، سب انجینئر تبریز و دیگر افسران موجود تھے۔


News Photo Gallery