Welcome to Karachi Development Authority

Mon to Fri - 9am to 5pm

Address

Civic Center, Karachi

Send Us Mail

info@kda.gos.pk

News Details

26-Jan-2024

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی نوید انور نے ہمدرد یونیورسٹی کے زیر اہتمام نمائشی کرکٹ میچ میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت اور خطاب.

ہمیں مستقبل میں ایسے عملی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے جس سے آئندہ آنے والی نسلیں استفادہ حاصل کرسکیں۔شہر بھر میں کے ڈی اے اراضی پر مختص میدانوں کو آباد کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں۔کھیلوں کے میدان آباد کرنے کے لئے منظم حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے، مثبت تجاویز کی روشنی میں پارکس اور میدانوں کو اصلی حالت میں لایا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی نوید انور نے ہمدرد یونیورسٹی کے زیر اہتمام نمائشی کرکٹ میچ میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کھیلوں کو فروغ دینے کے لئے تیار ہے، کھیل کے مختلف شعبوں میں کھلاڑیوں نے دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کیا ہے، ادارہ ترقیات کے زیر اہتمام کھیلوں کو وسعت دینے کے لئے شہر بھر میں اسپورٹس ایونٹ منعقد کئے جائیں گے جہاں کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرنے کا پلیٹ فارم میسر ہوگا اور بہترین کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں کے لئے آگے بڑھنے کی راہ ہموار ہوگی۔ میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر موجود وائس چانسلر ہمدرد یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سید شبیب الحسن، رجسٹرار ہمدرد یونیورسٹی کلیم غیاس، ہیڈ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ڈپارٹمنٹ ڈاکٹر عامرسلیم اسپورٹس آرگنائزر ایم نسیم ودیگر افسران موجود تھے۔آخر میں ڈی جی کے ڈی اے نوید انور کو ہمدرد یونیورسٹی کی انتظامیہ کی جانب سے پھولوں کا گلدستہ اور سووینئر پیش کیا گیا۔


News Photo Gallery