Welcome to Karachi Development Authority

Mon to Fri - 9am to 5pm

Address

Civic Center, Karachi

Send Us Mail

info@kda.gos.pk

News Details

29-Jan-2024

ادارہ ترقیات کراچی ریٹائرڈ افسران و ملازمین کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ کی تقریب کے موقع پر سندھ کی ثقافت اجرک و ٹوپی پیش کی گئی۔

ریٹائرڈ ملازمین کی خدمات ادارہ ترقیات کراچی قابل قدر نگاہ سے دیکھتا ہے۔ ریٹائرڈ افسران و ملازمین کی بے لوث کاوشیں ادارہ کو ترقی کی منازل طے کرنے میں معاون ثابت ہوئی ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی نوید انور ادارہ کو مالی طور پر مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ افسران و ملازمین کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن بنانے کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کررہے ہیں۔ حال ہی میں ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی نوید انور کی جدوجہد کے باعث نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) سید مقبول باقر سے 3 ارب روپے کی ون ٹائم گرانٹ اور سوک سینٹر کی بیوٹیفکیشن گرانٹ کی اصولی منظوری حاصل کی گئی، وزیراعلیٰ سندھ نے گرانٹ کی منظوری دیتے ہوئے ڈی جی کے ڈی اے کو احکامات جاری کئے کہ دونوں گرانٹ کی سمری فوری طور پر سیکریٹری بلدیات اور سیکریٹری فنانس سندھ کو ارسال کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار ترجمان ادارہ ترقیات کراچی اکرم ستار نے ریٹائرڈ افسران کے اعزاز میں عشائیہ کی تقریب کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر ممبر فنانس ورئیل اندھر نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈی جی کے ڈی اے افسران و ملازمین کو مستقل بنیادوں پر تنخواہوں وپنشنز کی ادائیگی یقینی بنانے کے لئے مصروف عمل ہیں، ڈی جی کے ڈی اے نوید انور کی سربراہی میں ادارہ نہ صرف مالی طور پر مستحکم ہوا ہے بلکہ قوی امکانات ہیں کہ مستقبل قریب میں ادارہ اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گا۔ آخر میں ادارہ ترقیات کراچی کی جانب سے سابقہ ترجمان ادارہ ترقیات فرمان شاہ اور ریٹائرڈ ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس اینڈ اکاؤنٹس مبین کو پھولوں کا گلدستہ اور سندھ کی ثقافت اجرک و ٹوپی پیش کی گئی۔تقریب میں ممبر فنانس ورئیل اندھر، ڈائریکٹر فنانس کاشف صدیقی،ڈپٹی ڈائریکٹر اکاؤنٹس اینڈ فنانس ندیم شبیر، اکاؤنٹ آفیسر جنید حمیدی، فنانس اینڈ اکاؤنٹس اور پبلک ریلیشنز ڈپارٹمنٹ کے افسران و ملازمین نے شرکت کی۔


News Photo Gallery