Welcome to Karachi Development Authority

Mon to Fri - 9am to 5pm

Address

Civic Center, Karachi

Send Us Mail

info@kda.gos.pk

News Details

31-Jan-2024

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی نوید انور نے آل ناظم آباد رئیل اسٹیٹ اینڈ پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن کی حلف برداری کی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت.

41 سے زائد نئی و سستی رہائشی اسکیمیں متوسط طبقہ کو فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ شہر کی تعمیر و ترقی میں ادارہ نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ شہر کراچی کے لئے کے ڈی اے کی خدمات اور کام کا معیار ملکی سطح پر تسلیم شدہ ہے، نگراں حکومت سندھ کا کارکردگی بہتر بنانے کے ساتھ ادارے کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے میں بھرپور تعاون حاصل ہے۔ ادارہ ترقیات کراچی میں بہتری کی گنجائش موجود ہے، مثبت سوچ، باہمی اتفاق اور تعاون سے مستحکم و بہتری کی جانب گامزن ہیں۔ عوام کو بداعتمادی کی فضا سے باہر نکالنے کے لئے مشاہدہ کیا جارہا ہے کہ عام صارفین کو بہترین سہولیات کی فراہمی کس طرح ممکن بنائی جائے۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی نوید انور نے آل ناظم آباد رئیل اسٹیٹ اینڈ پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن کی حلف برداری کی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے نوید انور نے ایک کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے کہا کہ کمیٹی رئیل اسٹیٹ اور الاٹیز کو مزید سہولتیں فراہم کرنے کے لئے نئے ذرائع تلاش کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ زبانی جمع خرچ کے بجائے عملی اقدامات پر یقین اور باہمی تعاون و اتفاق سے شہریوں کے لئے ممکنہ سہولیات فراہم کرنا ہم سب کا فرض ہے۔ آل ناظم آباد رئیل اسٹیٹ اینڈ پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے درپیش مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے بھرپور تعاون جاری رہے گا۔ شہریوں کو رہائشی سہولت فراہم کرنے کے لئے باہمی مشاورت سے حکمت عملی مرتب کرکے فوری طور پر عملدرآمد کرنے کے لئے آخری حد تک جائیں گے۔ بعدازاں آل ناظم آباد رئیل اسٹیٹ کے صدر نے کہا کہ ڈی جی کے ڈی اے کی متاثرکن کارکردگی کو عوامی سطح پر اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ایسوسی ایشن بھرپور تائید و حمایت جاری رکھے گی۔ قوی امکانات ہیں کہ نوید انور کی سربراہی میں کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی ترقی کے نئے سفر میں نمایاں نظر آئے گا۔


News Photo Gallery