Welcome to Karachi Development Authority
Mon to Fri - 9am to 5pm
Civic Center, Karachi
info@kda.gos.pk
Click Here
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی نوید انور کی خصوصی ہدایت پر رین ایمرجنسی کا نفاذ کردیا گیا ہے، ڈائریکٹر جنرل نے کے ڈی اے کے تمام ایگزیکٹو انجینئرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔ ادارہ ترقیات کراچی میں انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کردیں۔ کسی بھی نا خوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے کے ڈی اے کے عملے کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔ سڑکوں اور شاہراہوں پر پانی کی نکاسی آب کی شکایات سے متعلق ادارہ ترقیات ترقیات کراچی 24 گھنٹے الرٹ رہے گا۔ ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے نوید انور صدیقی جلد بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے، کسی بھی قسم کی کوتاہی یا غفلت کی صورت میں ڈی جی کے ڈی اے کی جانب سے افسران و ملازمین کیخلاف کارروائی کا عندیہ دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ عوام کی خدمت میں پیش پیش رہ کر ان کو کسی بھی نقصان سے محفوظ رکھا جائے۔