Welcome to Karachi Development Authority

Mon to Fri - 9am to 5pm

Address

Civic Center, Karachi

Send Us Mail

info@kda.gos.pk

News Details

15-Feb-2024

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی نوید انور نے سوک سینٹر بلڈنگ کی تزئین و آرائش اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے.

ادارہ ترقیات کراچی کو مستقل بنیادوں پر معاشی استحکام کی پٹری پر لانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ ذرائع آمدن میں نہ صرف نئے ذرائع تلاش کرلئے گئے ہیں بلکہ ان پر عملی اقدامات کرنے کا عمل جاری ہے۔ قوی امکانات ہیں کہ جلد ہی ادارہ نہ صرف مالی طور پر مستحکم ہوگا بلکہ شہریوں پر اعتماد بحال کرنے میں سو فیصد کامیابی حاصل ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی نوید انور نے سوک سینٹر بلڈنگ کی تزئین و آرائش اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے نوید انور نے چیف انجینئر طارق رفیع کو احکامات دیئے کہ بلڈنگ میں موجود سیوریج سسٹم، لائٹس، واش رومز کی مرمت، بلڈنگ کے اطراف فٹ پاتھ کی تعمیر اور رنگ و روغن کی نشاندہی کی گئی ہے، مذکورہ کاموں کی تکمیل ایک ماہ کے اندر یقینی بنائی جائے۔ چیف انجینئر کے ڈی اے نے ڈی جی کے ڈی اے کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہر تین فلور پر ایک اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر اور دو سب انجینئر کو تعینات کردیا گیا ہے جبکہ ایگزیکٹو انجینئر بلڈنگ اور ایگزیکٹو انجینئر میکنیکل سول کو روزانہ کی بنیاد پر صفائی و ستھرائی اور جاری ترقیاتی کاموں کی پیش رفت رپورٹ پیش کریں گے۔ ڈی جی کے ڈی اے نے سوک سینٹر بلڈنگ میں گراؤنڈ فلور پر سائن ایج اور داخلی و خارجی راستوں پر گیٹ نمبر اور لوگو نصب کرنے کے احکامات جاری کئے۔ انہوں نے چیف سیکورٹی آفیسر ر میجر عمران کو احکامات دیئے کہ کہ مخصوص پارکنگ ایریا میں صرف گاڑیاں پارک کی جائیں اور پارکنگ کے نظام میں مزید بہتری لائی جائے اور واک تھرو گیٹ کو مکمل طور پر فعال کیا جائے۔ بعدازاں ڈی جی کے ڈی اے نے انٹرنل کمانڈ اینڈ کنٹرول اور پولی کلینک کا معائنہ کیا۔اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ چیف انجینئر طارق رفیع، ممبر فنانس ورئیل اندھر، سیکریٹری کے ڈی اے بہزاد میمن، ڈائریکٹر سی اینڈ آئی محمد ارشد، کے ڈی اے بلڈنگ کے ایگزیکٹو انجینئرز و دیگر افسران موجود تھے۔


News Photo Gallery