Welcome to Karachi Development Authority

Mon to Fri - 9am to 5pm

Address

Civic Center, Karachi

Send Us Mail

info@kda.gos.pk

News Details

23-Feb-2024

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی نوید انور نے پبلک ہاؤسنگ پروجیکٹ کے ڈی اے بورڈ کی اجلاس کی صدارت کی۔

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی نوید انور کی بنیادی ترجیح ہے کہ KDA کو کراچی شہرکی ترقی اور شہریوں کو بہتر رہائشی سہولیات کی فراہمی کادوبارہ سے ایک بڑا اور اہم ادارہ بنایا جائے۔ متوسط طبقہ کو نئی و سستی رہائشی سہولت مہیا کرنے کے لئے ادارہ ترقیات کراچی کی کاوشیں قابل ذکر ہیں۔ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی نوید انور نے پبلک ہاؤسنگ پروجیکٹ کے ڈی اے بورڈ کی اجلاس کی صدارت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں آئندہ ماہ ادارہ ترقیات کراچی کی اراضیوں کی نیلامی پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے نے ڈائریکٹر پبلک ہاؤسنگ ناصر خان کو ہدایت جاری کی کہ 7 مارچ کی نیلامی میں سرجانی ٹاؤن میں واقع خالی کے ڈی اے فلیٹس اور دکانوں کی نشاندہی کرکے پیش کیا جائے اس کے ساتھ ساتھ کے ڈی اے اسکیموں اور ٹاؤن شپس میں قبضہ مافیا سے واہگزار کرائی گئی اراضیوں کو بھی نیلام کیا جائے۔ مختلف اخبارات میں اشتہارات کے ذریعے عوام الناس کو آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہی مہم چلائی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری آکشن میں حصہ لے سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سرجانی ٹاؤن میں پبلک پروجیکٹ کی صفائی وستھرائی اور نیلامی سے قبل انٹرنل روڈز کی تعمیر کو یقینی بنایا جائے۔ متعلقہ حکام شہر بھر میں مناسب جگہ کی نشاندہی کرکے رہائشی پروجیکٹ کی منصوبہ بندی تیار کریں تاکہ متوسط طبقہ کو نئی و سستی رہائشی سہولیات مہیا کی جاسکیں۔ اجلاس میں سینئر ڈائریکٹر لینڈ رضا قائم خانی، ڈائریکٹر لینڈ محمد شاہد، ڈائریکٹر پبلک ہاؤسنگ محمد ناصرخان، پروجیکٹ ڈائریکٹر پبلک ہاؤسنگ محیب اللہ، لاء آفیسر سید افتخار الحسن، ایگزیکٹو انجینئر سرجانی ٹاؤن و دیگر افسران موجود تھے۔


News Photo Gallery