Welcome to Karachi Development Authority

Mon to Fri - 9am to 5pm

Address

Civic Center, Karachi

Send Us Mail

info@kda.gos.pk

News Details

23-Feb-2024

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کرچی نوید انور نے گزشتہ روز انٹرنیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ کی تزئین و آرائش مکمل ہونے پر افتتاح کیا۔

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کرچی نوید انور نے گزشتہ روز انٹرنیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ کی تزئین و آرائش مکمل ہونے پر افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی کے ڈی اے نوید انور کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ کی تزئین و آرائش کا مقصد کھلاڑیوں کو سندھ گیمز کی تیاری کے بھرپور مواقع فراہم کرنا ہے۔ واضح رہے کہ ڈی جی کے ڈی اے نوید انور کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ادارہ ترقیات کراچی نے باسکٹ بال کورٹ کی تزئین وآرائش مکمل کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 8 برس بعد سندpھ گیمز کا انعقاد دیر آئے درست آئے کے مترادف ہے۔ کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے نوجوان نسل میں کھیلوں کو فروغ دینے اور شہر بھر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کے انعقاد کے لئے کردار بخوبی ادا کررہا ہے، ماضی میں ادارہ ترقیات کراچی کھیلوں کی سرپرستی میں سب سے آگے رہنے والا ادارہ رہا ہے۔ بعدازاں ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے نوید انور نے انٹرنیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ میں سندھ گیمز کے لئے جاری تربیتی کیمپ کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ غلام محمد کی سربراہی میں کراچی کے کھلاڑیوں کی بھرپور تیاری جاری ہے، امید ہے کہ سندھ گیمز میں کراچی وکٹری اسٹینڈ پر ہوگا۔ پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل اصغر عظیم کا کہنا تھا کہ ڈی جی کے ڈی اے نوید انور نے مختصر عرصہ میں ادارے کے مسائل حل کرنے کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے مختلف ایونٹس کی سرپرستی کرکے ماضی کی یاد تازہ کردی ہے، قوی امکانات ہیں کہ کے ڈی اے ایک بار پھر شہر میں مستقل بنیادوں پر کھیل اور کھلاڑیوں کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ چیف انجینئر کے ڈی اے طارق رفیع، اسپورٹس آرگنائزر ایم نسیم، ترجمان کے ڈی اے اکر ستار اور ایاز منشی موجود تھے جبکہ صدر کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن غلام محمد سجاس کے نو منتخب سیکریٹری شاہد عثمان ساٹی، اسپورٹس آرگنائزر غلام یاسین، انجینئر محفوظ النبی، غلام عباس ایڈووکیٹ اور شمسی ٹینس اکیڈمی کے صدر خالد جمیل شمسی نے ڈی جی کے ڈی اے کو خوش آمد کہا اس موقع پر اے او اکیڈمی کی چیئرپرسن ڈاکٹر اسماء علی شاہ بھی موجود تھیں۔


News Photo Gallery