Welcome to Karachi Development Authority

Mon to Fri - 9am to 5pm

Address

Civic Center, Karachi

Send Us Mail

info@kda.gos.pk

News Details

25-Feb-2024

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی نوید انور نے سرجانی ٹاؤن کا دورہ کیا اور متعلقہ حکام کو احکامات جاری کئے۔

شہر کی تعمیر و ترقی اور شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہم ترجیحات میں شامل ہے، کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کیلئے ہر ممکنہ اقدامات کئے جارہے ہیں۔ بحیثیت ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے تمام تر توجہ معاشی پالیسیاں بہتر بنانے اور ان فیصلوں پر عملدرآمد یقینی بنانے پر مرکوز ہیں، نئے ذرائع آمدن میں خاطر خواہ اضافہ کے لئے ہر پہلو کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ ادارہ ایک بار پھر ترقی یافتہ اداروں کی صف میں شامل ہوگا اور شہر کی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی نوید انور نے سرجانی ٹاؤن کا 4 گھنٹے طویل دورہ کرتے ہوئے کیا۔ دورہ کے دوران ڈی جی کے ڈی اے نوید انور نے چیف انجینئر کے ڈی اے طارق رفیع کو احکامات جاری کئے کہ کے ڈی اے فلیٹس سرجانی ٹاؤن کے اطراف 20 فٹ چوڑی اور 82 فٹ طویل روڈ کی کارپینٹنگ ہنگامی بنیادوں پر کی جائے جبکہ سرجانی ٹاؤن کے شہریوں کو رمضان المبارک مہینے میں سستی اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ڈائریکٹر بچت بازار سید عبید احمد کے ڈی اے بس اسٹینڈ باؤنڈری وال میں فوری طور پر بچت بازار کے قیام کے لئے اقدامات کریں، اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ بچت بازار میں سستی اشیاء شہریوں کو فراہم کی جائیں۔ ڈی جی کے ڈی اے نے ڈائریکٹر پبلک ہاؤسنگ کو احکامات دیتے ہوئے کہا کہ سرجانی ٹاؤن میں واقع تمام خالی فلیٹس، دکانیں اور اراضیوں کی نشاندہی کرکے نیلامی میں پیش کیا جائے اور سرجانی ٹاؤن میں موجود تجاوزات کا فوری طور پر خاتمہ کرکے واہگزار کرائی گئی اراضیوں کو بھی آکشن کیا جائے گا جس کے باعث ادارہ کے ذرائع آمدن میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے سرجانی ٹاؤن میں غیر فعال گراؤنڈ کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے اسٹیڈیم تیار کیا جائے جہاں نئی نسل کو کھیلوں کی بہترین سرگرمیاں میسر ہوں گی۔ سیکریٹری کے ڈی اے بہزاد میمن، ڈائریکٹر پبلک ہاؤسنگ ناصر خان، ڈائریکٹر لینڈ محمد شاہد، ڈائریکٹر فنانس کاشف صدیقی، ڈائریکٹر بچت بازار سید عبید احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر پارکس عارف، ایگزیکٹو انجینئر سرجانی ٹاؤن، ایڈیشنل ڈائریکٹر اسٹیٹ شہزاد، پرسنل اسٹاف آفیسر ٹو ڈی جی کے ڈی اے ریاض احمد راشد و دیگر افسران موجود تھے۔


News Photo Gallery