Welcome to Karachi Development Authority
Mon to Fri - 9am to 5pm
Civic Center, Karachi
info@kda.gos.pk
Click Here
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی نوید انورنے سپر ہائی وے پر قائم کے ڈی اے اسفالٹ پلانٹ کا ہنگامی دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے نوید انور کا کہنا تھا کہ اسفالٹ پلانٹ میں موجود غیر فعال ہیوی مشینریوں کو مرمت کرکے فوری طور پر قابل استعمال بنایا جائے تاکہ کے ڈی اے افسران وملازمین ان ہیوی مشینریوں کو استعمال میں لاکر ادارہ کو مالی طور پر مستحکم کیا جاسکے۔ متعلقہ افسران نے ڈی جی کے ڈی اے کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کے ڈی اے اسفالٹ پلانٹ مکمل طور پر بحال ہوجاتا ہے تو ادارہ ترقیات کراچی کی آمدن میں خاطر خواہ اضافہ متوقع ہوگا۔ ماضی میں مذکورہ اسفالٹ پلانٹ کی کراچی کی تعمیر و ترقی میں کلیدی کردار رہا ہے، ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے نے چیف انجینئر طارق رفیع کو احکامات دیئے کہ فوری طور پر اسفالٹ پلانٹ کی رپورٹ مرتب کرکے پیش کی جائے اور غیر فعال ہیوی مشینریوں کو درست حالت میں لانے کے لئے مثبت تجاویز پیش کی جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں شہر کراچی کی ترقی اور شہریوں کی فلاح و بہبود کے لئے تمام تر توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔ زبانی جمع خرچ کے بجائے عملی اقدامات پر یقین اور باہمی تعاون و اتفاق سے ادارہ کو ترقی یافتہ صف میں شامل کرنے کے ساتھ ساتھ شہریوں کے لئے ممکنہ سہولیات فراہم کرنا ہم سب کا فرض ہے،ادارہ میں موجو دایسے عناصر جو غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہیں وہ فوری طور پر قبلہ درست کرلیں، ادارہ کے ساتھ تعاون اور ادارے کی نیک نامی ہم سب کی ذمہ داری ہے، اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،مثبت سوچ، باہمی اتفاق اور تعاون سے مستحکم و بہتری کی جانب گامزن ہوسکتے ہیں۔ ادارہ ترقیات کراچی ماضی میں ایک شاندار اور روشن ادارہ رہا ہے، شہر کراچی کے لئے کے ڈی اے کی خدمات اور کام کا معیار ملکی سطح پر تسلیم شدہ ہے۔اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ اسفالٹ پلانٹ فورمین صفیح الرحمن،ڈپٹی ڈائریکٹر عارف و دیگر افسران موجود تھے۔