Welcome to Karachi Development Authority
Mon to Fri - 9am to 5pm
Civic Center, Karachi
info@kda.gos.pk
Click Here
میں اور میرا ادارہ کھیلوں کی سرپرستی جاری رکھے گا۔ نوید انور سندھ گیمز کا انعقاد خوش آئند ہے۔ ڈی جی کے ڈی اے کی مختلف ایونٹس میں شرکت اور کھلاڑیوں سے خطاب. میں اور اور میرا ادارہ کھیلوں کی سرپرستی جاری رکھے گا۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی نوید انور نے گزشتہ دنوں کراچی میں جاری اٹھارویں سندھ گیمز کے مختلف مقابلوں میں کیا۔ ڈی جی کے ڈی اے مزید کہا کہ صحتمندانہ سرگرمیوں کے لئے کھیلوں کا انعقاد ضروری ہے، گزشتہ 6 برس بعد سندھ گیمز کا انعقاد خوش آئند عمل ہے۔ کراچی یونیورسٹی میں جاری سندھ گیمز کے زیر اہتمام بیس بال کے مقابلوں میں بحیثیت مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ اس موقع پر حیدرآباد ایسوسی ایشن کے صدر پرویز احمد شیخ، پاکستان بیس بال فیڈریشن کے سینئر نائب صدر انجینئر محمد محسن خان، خرم رفیع، میڈم عائشہ ملک، اسپورٹس آرگنائزر ایاز منشی، ایم نسیم اور ترجمان کے ڈی اے اکرم ستار بھی موجود تھے۔ ڈی جی کے ڈی اے نوید انور نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کا بھی یہی وژن ہے کہ صوبائی سطح پر کھیلوں کے ایونٹس کا انعقاد تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے تاکہ صوبے میں جرائم کی شرح میں کمی واقع ہوسکے۔ سندھ گیمز صوبہ بھر کے نوجوان کھلاڑیوں کو بہترین پلیٹ فارم مہیا کررہا ہے، اس ایونٹ میں 4 ہزار سے زائد کھلاڑی اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں جو کہ خوش آئندہے۔ بیس بال مینز کے مقابلوں میں کراچی نے پہلی، حیدرآباد نے دوسری اور میرپور خاص نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ ویمنز بیس بال کے مقابلوں میں حیدرآباد نے پہلی، کراچی نے دوسری اور میرپور خاص نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ بعدازاں ڈی جی کے ڈی اے نوید انور نے فاتح ٹیموں کو ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم کئے۔