Welcome to Karachi Development Authority

Mon to Fri - 9am to 5pm

Address

Civic Center, Karachi

Send Us Mail

info@kda.gos.pk

News Details

06-Mar-2024

سید شجاعت حسین ڈائریکٹر جنرل کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا چارج سنبھال لیا ہے۔ اور اعلیٰ افسران پر مشتمل تعارفی اجلاس طلب کیا۔

سندھ حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی کے عہدہ پر سید شجاعت حسین کو تعینات کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس سے قبل سید شجاعت حسین ایڈیشنل سیکریٹری امیگریشن کے عہدہ پر اپنی ذمہ داریاں ادا کررہے تھے، سندھ حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن No.SOI(SGA&CD)-3/09/2021 کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی کی ذمہ داریاں سید شجاعت حسین کو سونپ دی گئی ہیں۔ سید شجاعت حسین نے باقاعدہ طور پر ڈائریکٹر جنرل کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا چارج سنبھال لیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ برس سید شجاعت حسین ادارہ ترقیات کراچی میں بطور ممبر فنانس کے عہدہ پر اپنے فرائض ادا کرچکے ہیں، ان کا شمار سینئر ترین افسران میں ہوتا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے کا عہدہ سنبھالتے ہی سید شجاعت حسین نے اعلیٰ افسران پر مشتمل تعارفی اجلاس طلب کیا۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈی جی کے ڈی اے سید شجاعت حسین نے سابقہ ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے نوید انور کی پنشنز و دیگر واجبات کی ادائیگی کی مد میں 3 ارب روپے کی گرانٹ اور تنخواہوں کی مد میں 40 کروڑ کی گرانٹ کی منظوری سمیت کے ڈی اے کے انتظامی و مالی امور میں بہتری کے لئے اقدامات کو سراہا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید شجاعت حسین نے چیف انجینئر کے ڈی اے طارق رفیع کو ادارہ ترقیاتی کراچی کے موجودہ ترقیاتی پروجیکٹس تیزی سے مکمل کرنے کے لئے تمام وسائل کا بھرپور استعمال کرنے کے احکامات جاری کئے۔ انہوں نے تمام متعلقہ شعبہ جاتی افسران سے محکموں کے انتظامی امور کے بارے میں رپورٹ مرتب کرکے پیش کرنے کی ہدایت جاری کی۔ اجلاس میں سابقہ ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے نوید انور، ممبر فنانس کے ڈی اے ورئیل اندھر، چیف انجینئر کے ڈی اے طارق رفیع، سیکریٹری کے ڈی اے بہزاد میمن،ڈائریکٹر لینڈ محمد شاہد، ڈائریکٹر ریکوری رضا قائم خانی، ڈائریکٹر آئی ٹی کمال صدیقی، ڈائریکٹر فنانس محمد کاشف صدیقی، ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ انجینئرنگ حاجی شکیل احمد، ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ ارشد عباس، پی ڈی لائنز ایریا شکیل صدیقی، ڈائریکٹر پی ایچ ایس ناصر خان، ڈائریکٹر چارجڈ پارکنگ سید محمد عبید، ڈائریکٹر اسپورٹس محمد جمیل، لاء آفیسر سید افتخار الحسن و دیگر افسران موجود تھے۔


News Photo Gallery