Welcome to Karachi Development Authority

Mon to Fri - 9am to 5pm

Address

Civic Center, Karachi

Send Us Mail

info@kda.gos.pk

News Details

14-Mar-2024

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید شجاعت حسین کی ہدایت پر محکمہ اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ شہر بھر میں قائم تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیوں میں مصروف عمل ہے۔

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید شجاعت حسین کی خصوصی ہدایت پر محکمہ اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ کا عملہ شہر بھر میں قائم تجاوزات کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیوں میں مصروف عمل ہے۔ اس ضمن میں آج سرجانی ٹاؤن سیکٹر 13/7 میں قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کے ڈی اے اراضی واہگزار کرالی گئی۔ واضح رہے کہ قبضہ مافیا نے غیر قانونی مارکیٹنگ آفسز قائم کرکے مذکورہ اراضی کو خانووروی گوٹھ کا درجہ دیکر غیر قانونی پلاٹس شہریوں کو فروخت کررہے تھے، مذکورہ پلاٹس کے اصل الاٹیز نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا اور سندھ ہائی کورٹ نے سی پی نمبر 1467/2023 پر کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری طور پر اراضی کو قبضہ مافیا سے واہگزار کرنے کے احکامات جاری کئے۔سرجانی ٹاؤن سیکٹر 13/7 میں 100 ایکڑ زمین پر قبضہ مافیا کا راج تھا جس کو اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ کے عملے نے افرادی قوت اور بھاری مشینری کے ذریعے اراضی کو واہگزار کراتے ہوئے سرکاری تحویل میں لے لیا۔ ادارہ ترقیات کراچی کے محکمہ انسداد و تجاوزات نے تقریباً 60 باؤنڈری والز، 70 کے قریب کچے پکے مکانات، 4 اسٹیٹ ایجنسی غیر قانونی دفاتر سمیت متعدد تجاوزات کو بھاری مشینری کے ذریعے مسمار کردیا۔ ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ کے ڈی اے اراضیوں پر قائم تجاوزات کے مکمل خاتمہ تک آپریشن جاری رہے گا، قابضین کے خلاف کسی صورت نرمی نہیں برتی جائے گی، اس ضمن میں کوتاہی یا غفلت برتنے والے افسران و ملازمین کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ ادھر ڈائریکٹر انکروچمنٹ کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے کی خصوصی ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے تجاوزات کے خلاف آپریشن منطقی انجام تک جاری رہے گا۔ سرجانی ٹاؤن سیکٹر 13/7 میں قابضین کے خلاف آپریشن کی نگرانی ڈائریکٹر انکروچمنٹ ارشد عباس نے کی جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور مقامی انتظامیہ بھی موجود تھی جبکہ واگزار کرائی گئی اراضی کو سرکاری تحویل میں لیتے ہوئے نگرانی نظام نافذ کردیا ہے۔ کارروائی کے دوران محکمہ اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ کے عملہ کے ساتھ ڈائریکٹر انکروچمنٹ ارشد عباس،ایڈیشنل ڈائریکٹرجمیل بلوچ متعلقہ ایگزیکٹو انجینئر سرجانی ٹاؤن و دیگر افسران موجود تھے۔


News Photo Gallery