Welcome to Karachi Development Authority

Mon to Fri - 9am to 5pm

Address

Civic Center, Karachi

Send Us Mail

info@kda.gos.pk

News Details

21-Mar-2024

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید شجاعت حسین نے سوک سینٹر کانفرنس روم میں لاء آفیسرز اور پینل ایڈووکیٹ پر مشتمل اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید شجاعت حسین نے سوک سینٹر کانفرنس روم میں لاء آفیسرز اور پینل ایڈووکیٹ پر مشتمل اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ڈی جی کے ڈی اے کو لاء آفیسر سید افتخار الحسن رضوانی نے سپریم کورٹ و ہائی کورٹ سمیت ڈسٹرکٹ کورٹ میں زیر التواء کیسز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈی جی کے ڈی اے سید شجاعت حسین نے سپریم کورٹ و ہائی کورٹ ایڈووکیٹ پینل کو ہدایت جاری کی کہ اپنی قابلیت اور صلاحیتوں کو سامنے لائیں۔ اس ضمن میں 4 رکنی کو آرڈی نیشن کمیٹی تشکیل دی جائے جو زیر التواء کیسز کے پیراوائز کمنٹس تیار کرکے متعلقہ کورٹ میں جمع کرائے گی۔ڈی جی کے ڈی اے نے سلیم زاہد اور محمد زاہد کو فوکل پرسن مقرر کرتے ہوئے ہدایت جاری کی کہ پینل ایڈووکیٹ سے مضبوط روابط قائم کریں، کو آرڈی نیشن کے فقدان کے باعث کیسز میں پیش رفت تعطل کا شکار ہے لہٰذا فوری طور پر سلیم زائد اور محمد زاہد اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے سپریم کورٹ و ہائی کورٹ ایڈووکیٹ پینل سے مستقل بنیادوں پر مضبوط روابط کریں جبکہ لاء ڈپارٹمنٹ پینل ایڈووکیٹ اور متعلقہ افسران کی کوتاہی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ادارہ ترقیات کراچی کے زیر التواء کیسز کو فوری طور پر نمٹانے کے لئے تمام تر وسائل کا بھرپور استعمال کیا جائے۔متعلقہ افسران وقت پر لاء ڈپارٹمنٹ کو اپنے اپنے محکمہ جات کے پیراوائز کمنٹس اور رپورٹ تیار کرکے پیش کریں تاکہ زیر التواء کیسز کی شرح میں کمی لائی جاسکے۔ اس موقع پر لاء آفیسر کے ڈی اے سید افتخار الحسن رضوانی، سیکریٹری کے ڈی اے بہزاد عامر میمن، ڈائریکٹر لینڈ محمد شاہد و دیگر افسران موجود تھے۔


News Photo Gallery