Welcome to Karachi Development Authority

Mon to Fri - 9am to 5pm

Address

Civic Center, Karachi

Send Us Mail

info@kda.gos.pk

News Details

31-Mar-2024

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید شجاعت حسین، گزشتہ شب مجاہد کالونی ناظم آباد میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

وزیر بلدیات سند ھ سعید غنی کے احکامات پر ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے ادارہ ترقیات کراچی سید شجاعت حسین، چیف انجینئر کے ڈی اے طارق رفیع کے ہمراہ سندھ گورنمنٹ ADP فنڈز سے جاری ترقیاتی کاموں کا دورہ کیا۔شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن وسائل کا استعمال کیا جائے۔ گزشتہ شب مجاہد کالونی ناظم آباد میں زیر تعمیر 150 فٹ چوڑئے،لمبائی 1.6 کلو میٹر ڈبل روڑ اور اطراف میں سروس روڑ، سیوریج سسٹم، برساتی نالے، فٹ پاتھ، اسٹریٹ لائٹس کے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔جس پر416.097 ملین لاگت کا تخمیہ لگایا گیا ہے۔ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے سید شجاعت حسین نے سپریٹنڈنٹ انجینئر جنید اللہ اور متعلقہ ایگزیکٹو انجینئرز کو واضح احکامات دئیے کہ مٹیرریل کی کوالٹی کو ہر صورت برقرار رکھا جائے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، زیرتعمیر کام کو مقررہ وقت پر پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔چیف انجینئر طارق رفیع نے ڈی جی کے ڈی اے کو جاری ترقیاتی کاموں میں حائل رکاوٹوں کی نشاندہی کی،ڈی جی کے ڈی اے نے فوری ایکشن لیتے ہوئے حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے سید شجاعت حسین کو متعلقہ افسران نے جاری ترقیاتی کام کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔  انہوں نے مزید کہا کہ وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کراچی اور شہر کے باسیوں کیلئے مربوط و منظم حکمت عملی کے تحت عملی اقدامات کررہے ہیں، اس ضمن میں ادارہ ترقیات کراچی کو حکومت سندھ کی بھرپور تائید وحمایت حاصل ہے۔ واضح رہے کہ ڈی جی کے ڈی اے سید شجاعت حسین شہر کی تعمیر و ترقی اور شہریوں کو آرام دہ سفری سہولیات سمیت صحتمندانہ اور تفریحی سرگرمیاں فراہم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھارہے ہیں جس کے اثرات جلد نمایاں ہوں گے۔اس موقع پر چیف انجینئر کے ڈی اے طارق رفیع، سپریٹنڈنٹ انجینئر جنید اللہ اور متعلقہ ایگزیکٹو انجینئرزاور دیگر افسران موجود تھے۔


News Photo Gallery