Welcome to Karachi Development Authority
Mon to Fri - 9am to 5pm
Civic Center, Karachi
info@kda.gos.pk
Click Here
ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید شجاعت حسین نے متوقع بارشوں کے پیش نظر شہر بھر میں موجود کے ڈی اے ٹاؤن شپس و اسکیموں میں رین ایمرجنسی نافذ کردی۔ ڈی جی کے ڈی اے سید شجاعت حسین نے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ متوقع غیر معمولی بارشوں کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری طور پر تمام کے ڈی اے ٹاؤن شپس و اسکیموں میں نکاسی آب کے اقدامات کو یقینی بنایا جائے، بارش کے پانی کی نکاسی کرنے کے لئے تمام تر مشینریز کو مستقل فعال رکھا جائے اور تمام افسران و ملازمین کسی بھی ناگہانی صورتحال نمٹنے کے لئے 24 گھنٹے اپنے فرائض انجام دیں۔ ڈی جی کے ڈی اے نے متعلقہ افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے چیف انجینئر کے ڈی اے طارق رفیع کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کے ڈی اے اسکیموں و ٹاؤن شپس سے بہہ جانے والے نالے کے اطراف تمام تر تجاوزات کا خاتمہ کرکے نالے کی صفائی کی جائے اور پانی کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن اٹھائے جائیں، اس ضمن میں کسی بھی قسم کی کوتاہی یا غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ اس بات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے کہ بارشوں کے دوران جانی و مالی نقصان نہیں ہو اس ضمن میں تمام وسائل کا بھرپور استعمال کیا جائے۔ متوقع شدید بارشوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے سوک سینٹر میں رین ایمرجنسی سینٹر قائم کردیا گیا ہے جو کہ 24 گھنٹے بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کو مانیٹر کرنے کے ساتھ ساتھ ہنگامی اقدامات کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔