Welcome to Karachi Development Authority

Mon to Fri - 9am to 5pm

Address

Civic Center, Karachi

Send Us Mail

info@kda.gos.pk

News Details

03-May-2024

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید شجاعت حسین نے آئی ٹی انٹرشپ 2020ء سیشن 2 اور 3 میں کراچی کی مختلف یونیورسٹیز کے کامیاب طلبہ و طالبات کو تعلیمی اسناد پیش کیں۔

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید شجاعت حسین نے آئی ٹی انٹرشپ 2020ء سیشن 2 اور 3 میں کراچی این ای ڈی یونیورسٹی سمیت مختلف یونیورسٹیز کے کامیاب طلبہ و طالبات کو تعلیمی اسناد پیش کیں۔ اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے نے طلبہ و طالبات سے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ ترقیات کراچی کے زیر اہتمام آئی ٹی انٹر شپ کے انعقاد کا مقصد نوجوان نسل کو انفارمیشن ٹیکنالوجی سے مکمل طور پر آگاہی فراہم کرنا ہے۔ دور جدید میں انفارمیشن ٹیکنالوجی تک رسائی ناگزیر ہے، طلبہ و طالبات آئی ٹی کے شعبہ میں دنیا بھر میں پاکستان کا نام نمایاں کرنے کی تمام تر صلاحیتوں سے لیس ہیں۔ ادارہ ترقیات کراچی آئندہ بھی تعلیم کو فروغ دینے کے لئے تمام تر وسائل کا استعمال کرنے کا عمل جاری رکھے گا۔ ہونہار طلبہ و طالبات پاکستان کا مستقبل ہیں، ان کو اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لئے پلیٹ فارم مہیا کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ بعدازاں ڈی جی کے ڈی اے نے آئی ٹی انٹر شپ کے کامیاب انعقاد پر متعلقہ افسران و ملازمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے حامل افسران و ملازمین ادارہ کا سرمایہ ہیں۔ اس موقع پر ممبر فنانس کے ڈی اے ورئیل اندھر، ڈائریکٹر آئی ٹی کمال صدیقی، ایڈیشنل ڈائریکٹر ٹریننگ محمد عزیز عالم عباسی و دیگر افسران موجود تھے۔


News Photo Gallery