Welcome to Karachi Development Authority
Mon to Fri - 9am to 5pm
Civic Center, Karachi
info@kda.gos.pk
Click Here
ادارہ ترقیات کراچی کے زیر اہتمام اکاؤنٹ آفیسر بکس فنانس اینڈ اکاؤنٹس ارشد افتخار صدیقی کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید شجاعت حسین نے سابقہ اکاؤنٹ آفیسر بکس فنانس اینڈ اکاؤنٹس ارشد افتخار صدیقی کی ادارہ کے لئے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی ان کی غیر معمولی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو قابل قدر نگاہ سے دیکھتا ہے، امید ہے کہ ارشد افتخار کے وسیع تجربہ کو مدنظر رکھتے ہوئے دیگر افسران ادارہ کو مثبت سمت کی جانب گامزن کریں گے۔ ارشد افتخار صدیقی حاضر سروس کے دوران ہمیشہ دفتری اوقات کے پابند رہے جبکہ دفتری امور کی انجام دہی میں کسی بھی قسم کے دباؤ میں خاطر نہیں لائے اور ادارہ کے بہترین مفاد کے لئے ہر وقت کوشاں رہے۔ ممبر ایڈمنسٹریشن کے ڈی اے، ممبر فنانس کے ڈی اے،چیف انجینئر کے ڈی اے اور تمام شعبہ جاتی افسران نے ارشد افتخار صدیقی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایماندار اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں سے لیس افتخار صدیقی کا خلا پُر کرنا مشکل ہے۔ ارشد افتخار صدیقی کے لئے مستقبل قریب میں ادارہ کے دروازے کھلے رہیں گے۔ بعدازاں ڈی جی کے ڈی اے سید شجاعت حسین نے ارشد افتخار صدیقی کو اعزازی شیلڈ پیش کی جبکہ ممبر ایڈمنسٹریشن نوید انور، ممبر فنانس ورئیل اندھر اور ممبر ٹیکنیکل / چیف انجینئر طارق رفیع نے سندھ کی ثقافت اجرک و ٹوپی پیش کی۔ تقریب میں ممبر ایڈمنسٹریشن نوید انور، ممبر فنانس ورئیل اندھر، ممبر ٹیکنیکل / چیف انجینئر طارق رفیع، کے ڈی اے کے تمام شعبہ جاتی افسران موجود تھے۔