Welcome to Karachi Development Authority
Mon to Fri - 9am to 5pm
Civic Center, Karachi
info@kda.gos.pk
Click Here
اراضیوں پر ناجائز تجاوزات کے خاتمہ سمیت قابضین سے اراضیاں واہگزار کرنے کے لئے کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی تسلسل کے ساتھ شہر بھر میں قائم کے ڈی اے ٹاؤن شپس و اسکیموں میں بڑے پیمانے پر بلاتفریق کارروائیاں کررہی ہے۔ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید شجاعت حسین کا واضح مؤقف ہے کہ قبضہ مافیا کے خلاف کسی صورت نرمی نہیں برتی جائے گی۔ سرکاری اراضیوں پر کسی کو بھی قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، ایسے عناصر غیر مشروط طور پر کے ڈی اے اراضیوں سے قبضہ ختم کردیں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈی جی کے ڈی اے سید شجاعت حسین کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے محکمہ اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ کا عملہ ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ کی نگرانی میں شہر بھر میں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کررہا ہے۔ حال ہی اور کورنگی ٹاؤن سیکٹر 35/C میں 10 کے قریب کچے پکے مکانات اور رفاعی پلاٹس پر قابضین کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران بھاری مشینری کے ذریعہ غیر قانونی تعمیرات مسمار کرکے اراضیاں واہگزار کرالی گئی ہیں۔ آپریشن ڈائریکٹر انسداد و تجاوزات کی نگرانی، مقامی پولیس و انتظامیہ کی موجودگی میں کیا گیا، اور فوری طور پر نگرانی نظام بھی نافذ کردیا گیا۔آپریشن کے دوران ایڈیشنل ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ جمیل بلوچ، ایگزیکٹو انجینئر کورنگی، و دیگر افسران موجود تھے۔