Welcome to Karachi Development Authority

Mon to Fri - 9am to 5pm

Address

Civic Center, Karachi

Send Us Mail

info@kda.gos.pk

News Details

06-Jun-2024

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید شجاعت حسین ہاؤس بلڈنگ فنانس ڈپارٹمنٹ کے وفد سے ملاقات کے دوران باہمی امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے۔

ادارہ ترقیات کراچی کو مالی طور پر مضبوط کرنے کے لئے اجتماعی کوشش کی اشد ضرورت ہے، اس کے ساتھ ساتھ شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی پر گہری نظر رکھنے اور شہر کی تعمیر و ترقی کے لئے ہر سطح پر کلیدی کردار ادا کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی نے سوک سینٹر اپنے دفتر میں ہاؤس بلڈنگ فنانس ڈپارٹمنٹ کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں باہمی امور اور روابط مزید مضبوط کرنے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ہاؤس بلڈنگ فنانس ڈپارٹمنٹ کے وفد نے ڈی جی کے ڈی اے سید شجاعت حسین کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ادارہ ترقیات کراچی کو مینٹی ننس اور دیگر واجبات کی ادائیگی جلد ازجلد ممکن بنائی جائے گی، ڈی جی کے ڈی اے کی سربراہی میں غیرجانبدارانہ اقدامات کے باعث کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں مثبت تبدیلی آئی ہے جو کہ خوش آئند ہے۔ ڈی جی کے ڈی اے سید شجاعت حسین نے ممبر ایڈمنسٹریشن کے ڈی اے نوید انور کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ حکام سے روابط قائم کریں،مختلف محکموں پر کے ڈی اے کی واجب الادا رقم کی تفصیلی رپورٹ مرتب کرکے پیش کریں اور یقینی بنائیں کہ واجبات کے حصول کے لئے بھرپور وسائل استعمال کئے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ادارہ کے مفاد کو اولین ترجیح دی جائے گی، معاشی درجہ حرارت میں کمی لانے کے لئے ضروری ہے کہ تمام ادارے واجب الادا رقم کی ادائیگی کو یقینی بنائیں، امید ہے کہ جائز مطالبہ پر عملدرآمد کرتے ہوئے ہاؤس بلڈنگ سمیت تمام محکموں کے حکام کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو مزید مستحکم کرنے کے لئے کرایہ و دیگر واجبات کی مد میں رقم ادائیگی یقینی بنانے کے لئے عملی مظاہرہ کریں گے۔ ملاقات کے دوران ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ ممبر ایڈمن نوید انور صدیقی، لیگل ایڈوائزر کے ڈی اے سید زاہد علی، ڈائریکٹر اسٹیٹ ارشد عباس، ایگزیکٹو انجینئر سوک سینٹر بلڈنگ ودیگر افسران موجود تھے۔