Welcome to Karachi Development Authority

Mon to Fri - 9am to 5pm

Address

Civic Center, Karachi

Send Us Mail

info@kda.gos.pk

News Details

14-Jun-2024

ڈائریکٹر جنرل کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی سید شجاعت حسین نے کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کی نو منتخب مجلس عاملہ کے اعزاز میں استقبالیہ دیا۔

ڈائریکٹر جنرل کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی سید شجاعت حسین نے کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کی نو منتخب مجلس عاملہ کے اعزاز میں استقبالیہ دیا۔ ڈائریکٹر جنرل کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی سید شجاعت حسین، ممبر ایڈمن کے ڈی اے نوید انور صدیقی، چیف انجینئر کے ڈی اے طارق رفیع، ڈائریکٹر ریکوری جمیل احمد، ڈائریکٹر آئی ٹی کمال احمد، ڈائریکٹر فنانس کے ڈی اے کاشف خان اور ترجمان کے ڈی اے اکرم ستار نے نومنتخب مجلس عاملہ کو انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد پیش کی اور کے ڈی اے آفس میں خوش آمدید کہا۔ تقریب میں کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر حامد الرحمن، سیکریٹری سید نبیل اختر، سینئر نائب صدر کفیل الدین فیضان، جوائنٹ سیکریٹری سہیل رب خان، انفارمیشن سیکریٹری محمد اشرف، ممبر گورننگ باڈی مہوش رضا، عرشی عباسی اور سینئر صحافی فرید عالم نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے سید شجاعت حسین نے کہا کہ صحافیوں اور سرکاری اداروں کا چولی دامن کا ساتھ ہے۔ ہم صحافیوں کی مشکلات میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ کے ڈی اے اس وقت مشکلات کا شکار ہے لیکن اس کے باوجود ہم شہر کی ترقی کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں، کراچی کے بڑے ترقیاتی منصوبے سندھ حکومت کے پاس منظوری کے لئے بھجوائے ہیں ان بہتر رہائشی اسکیموں سے یقینا شہر ی استفادہ حاصل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ معاشرے میں بہتری کے لئے آپ تمام دوست کام کررہے ہیں اور یہ ایک مشن ہے۔اس موقع پر کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر حامد الرحمن اور سیکریٹری سید نبیل اختر نے نے ڈی جی کے ڈی اے سید شجاعت حسین کے حالیہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ادارہ ترقیات کراچی کے مثبت کارکردگی کی ہر سطح پربھرپور پذیرائی حاصل ہورہی ہے، عوام میں موجود بداعتمادی کی فضاء دور کرنے کیلئے کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے مثبت اقدامات کو اجاگر کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ قوی امکانات ہیں کہ ڈی جی کے ڈی اے کی سربراہی میں ادارہ ترقیات کراچی مضبوط اور مستحکم ادارہ بن کر ابھرے گا۔ بعدازاں ڈی جی کے ڈی اے نے نومنتخب مجلس عاملہ کے وفد کو سندھ کی ثقافت اور یادگاری شیلڈ پیش کی۔


News Photo Gallery