Welcome to Karachi Development Authority
Mon to Fri - 9am to 5pm
Civic Center, Karachi
info@kda.gos.pk
Click Here
محرم الحرام 1446 ھ کے موقع پر کے ڈی اے ٹاؤن شپس و اسکیموں میں قائم مسجد و امام بارگاہوں کے اطراف دشوار گزار راستوں کو ہموار کرنے کے لئے کے ڈی اے افسران و ملازمین بلاتاخیر عملی اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں۔ یہ بات ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید شجاعت حسین نے گزشتہ روز راشد منہاس روڈ فیڈرل بی ایریا میں واقع مسجد و امام بارگاہ المحسن کے اطراف روڈ کارپٹنگ کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے سید شجاعت حسین نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ کارپٹنگ کا عمل مقررہ مدت سے قبل مکمل کیا جائے اور اس دوران میٹریل کے معیار کو خصوصی توجہ دی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 10 محرم الحرام سے قبل کے ڈی اے ٹاؤن شپس و اسکیموں میں موجود تمام امام بارگاہوں کے اطراف ٹوٹ پھوٹ کا شکار روڈز کی نشاندہی کرکے ہنگامی بنیادوں پر مرمت کی جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ عزاداران کو کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ تمام مسجد و امام بارگاہوں کے اطراف صفائی و ستھرائی کو سو فیصد یقینی بنایا جائے اور تمام ضروری اقدامات کو عملی جامہ پہنایا جائے، اس عمل کے دوران کسی بھی غفلت یا کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ایگزیکٹو انجینئر عباس نے ڈی جی کے ڈی اے کو مذکورہ امام بارگاہ کے اطراف روڈ کارپٹنگ اور کے ڈی اے ٹاؤن شپس و اسکیموں میں موجود امام بارگاہوں کے اطراف ترقیاتی کاموں کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ڈی جی کے ڈی اے نے مذکورہ کارپٹنگ کے عمل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے احکامات جاری کئے کہ افرادی و مشینری قوت میں مزید اضافہ کرکے ترقیاتی کام جلد ازجلد تکمیل تک پہنچایا جائے۔ دورہ کے دوران ڈی جی کے ڈی اے ہمراہ متعلقہ ایگزیکٹو انجینئر و دیگر افسران موجود تھے۔