Welcome to Karachi Development Authority

Mon to Fri - 9am to 5pm

Address

Civic Center, Karachi

Send Us Mail

info@kda.gos.pk

News Details

03-Aug-2024

ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید شجاعت حسین نے فیڈرل بی ایریا ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے دفتر کا دورہ کیا ۔

ادارہ ترقیات کراچی صنعتی شعبہ میں صنعتکاروں کو ہر ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا، اس ضمن میں سرجانی ٹاؤن میں ادارہ ترقیات کراچی انڈسٹریل زون کے قیام کے لئے تمام تر توانائیاں صرف کررہا ہے۔ انڈسٹریل زون کا سنگ بنیاد گزشتہ برس سابقہ وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے رکھا تھا، حکومت سندھ بالخصوص زیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور موجودہ وزیر بلدیات سندھ سعید غنی مذکورہ انڈسٹریل زون کے قیام کے لئے بھرپور تعاون کررہے ہیں، سرجانی انڈسٹریل زون میں صنعت کاروں کے لئے 2000، 1000 اور 500 گز کے انڈسٹریل پلاٹ مختص کئے گئے ہیں۔ مذکورہ انڈسٹریل زون کے قیام سے صنعت کاروں کو صنعتی شعبہ میں بہترین سہولیات میسر ہوں گی، سرجانی انڈسٹریل زون کراچی کا واحد باؤنڈری وال انڈسٹریل زون ہوگا۔انڈسٹریل زون کے تعمیراتی کاموں کی رفتار میں مزید تیزی لانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں، جلد ہی انڈسٹریل زون کی افتتاحی تقریب منعقد کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید شجاعت حسین نے فیڈرل بی ایریا ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے دفتر کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ادارہ ترقیات کراچی اور ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے باہمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈی جی کے ڈی اے کو ایسوسی ایشن کے صدر نے ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے دفتری امور کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے انڈسٹری کو درپیش مسائل کی نشاندہی کی۔ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے سید شجاعت حسین نے کہا کہ صنعتی شعبہ سے وابستہ افراد کو درپیش مسائل سے نکالنے اور ترقی کی راہ ہموار کرنے کے لئے عملی اقدامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے موقع پر موجود متعلقہ حکام کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ انکروچمنٹ، روڈ کی کارپٹنگ اور انڈسٹری کےلئے ون ونڈو آپریشن فعال کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں، مذکورہ انڈسٹری کے ساتھ روابط کو مزید مضبوط کیا جائے اور باہمی مفادات کو ترجیحی دی جائے۔ ادارہ ترقیات کراچی پبلک پرائیویٹ سیکٹرکے بنیادی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے صدر سید رضا حسین، جنرل سیکریٹری عباد اللہ بیگ، سی ای ا وفائٹ بابر خان، فیڈرل بی ایریا کے صنعتکاروں نے ڈی جی کے ڈی اے سید شجاعت حسین کی شہر کراچی کے لئے مثبت اقدامات کو قابل ستائش قرار دیتے ہوئے ڈی جی کے ڈی پر بھرپور اعتماد و حمایت کا یقین دلایا۔بعدازاں ڈی جی کے ڈی اے ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کی جانب سے یادگاری شیلڈ اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی جی کے ڈی اے کے ہمراہ سیکریٹری کے ڈی اے بہزاد عامر میمن، ڈائریکٹر اسٹیٹ اینڈ انفورنسمنٹ ارشد عباس، پروجیکٹ ڈائریکٹر سرجانی ٹاؤن شہزاد، ڈپٹی انجینئر نارتھ کراچی ناصرصدیقی، ترجمان ادارہ ترقیات کراچی اکرم ستار و دیگر افسران موجود تھے۔


News Photo Gallery